data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدر آباد (کامرس ڈیسک) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے کہا ہے کہ حیدرآباد پولیس کی جرائم کی ریکوری اور ٹریسنگ کا تناسب اطمینان بخش ہے اور پولیس صنعتی علاقوں میں سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے چیئرمین زبیر گھانگرا کی دعوت پر ایسوسی ایشن کے دفتر میںصنعتکاروں اور پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صنعتکار اپنی فیکٹریوں، مین چوکوں، گلیوں اور سڑکوں پر معیاری سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں اور انہیں مناسب بیک اپ کے ساتھ ایک سینٹرلائزڈ اور انٹیگریٹڈ سسٹم سے منسلک کریں تاکہ مجموعی سیکورٹی نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔ ایس ایس پی نے چوکیداروں کی تعیناتی اور ان کی باقاعدہ پولیس ویری فیکیشن کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس عمل کو ایپ کے ذریعے لازمی بنایا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام میں مدد مل سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صنعتی اور حساس علاقوں میں پولیس مانیٹرنگ اور پیٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ نفری بھی بڑھائی جا رہی ہے۔ اجلاس کا مقصد صنعتی علاقے میں امن و امان کو مزید بہتر بنانا اور صنعتکاروں اور پولیس کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط کرنا تھا۔ اس سے قبل چیئرمین زبیر گھانگرا نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ صنعتی ترقی کا دار و مدار پرامن ماحول پر ہوتا ہے اور اس ضمن میں پولیس کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے حیدرآباد پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صنعتکار برادری ہمیشہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔ بعد ازاں چیئرمین زبیر گھانگرا اور صنعتکاروں کے ساتھ ایس ایس پی حیدرآباد نے صنعتی علاقے میں امن و امان کے قیام کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے 15 مددگار سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس نئے مددگار سائٹ میں ابتدائی طور پر 18 جوان اور 4 موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں جس سے صنعتی اور اطراف کے علاقوں میں سیکورٹی کی صورتحال مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔سینئر وائس چیئرمین عامر شہاب نے ایس ایس پی حیدرآباد اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صنعتی علاقوں کے تحفظ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس موقع پر سرپرست اعلی مظہر الحق ، وائس چیئرمین ایسر کمار،ممبر منیجنگ کمیٹی محمد فاروق شیخانی، شریف پونجانی، ڈائریکٹر ز، ڈی ایس موٹرز علی گھانگھرا ، ڈائریکٹر ہائی اسپیڈ موٹر سائیکل عمران لاکھانی بھی موجود تھے۔

کامرس ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس ایس پی انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی

راولپنڈی:

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔

قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار