Juraat:
2026-07-24@02:07:34 GMT

ضلع ویسٹ میں پولیس اہلکاروں کی معطلی اور بحالی مذاق بن گیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

ضلع ویسٹ میں پولیس اہلکاروں کی معطلی اور بحالی مذاق بن گیا

ایس ایس پی ویسٹ کے ذریعے معطل پولیس اہلکار سیف الرحمان اور ممتاز علی کو بحال کروالیا
تھانہ پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ ایس ایچ اوز نے منشیات و گٹکا ماوا کی ہفتہ وصولی کیلئے بحال کروایا

(رپورٹ ایم جے کے)ضلع ویسٹ’ اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی معطلی اور بحالی کسی مذاق سے کم نہیں، ایس ایس پی ویسٹ کے ذریعے معطل پولیس اہلکار سیف الرحمان اور ممتاز علی کو ایس ایچ او نے اپنے تھانوں میں بحال کروالیا، تھانہ اقبال مارکیٹ اور تھانہ پاکستان بازار ایس ایچ اوز نے ان دونوں کو علاقے سے منشیات و گٹکا ماوا کی ہفتہ وصولی کے لیے بحال کروایا۔ علاقہ باوثوق ذرائع کے مطابق ضلع ویسٹ اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی معطلی اور بحالی کسی مذاق سے کم نہیں 27-11-2025 کو جاری کردہ ایس ایس پی ویسٹ کے سسپینڈ آرڈر میں کانسٹیبل سیف الرحمان اور کانسٹیبل ممتاز علی کو علاقے میں منشیات و گٹکا ماوا کی سپلائی، فروخت اور چھالیہ سمگلنگ میں ملوث ہونے اور سرپرستی کرنے پر معطل کیا گیا، دونوں معطل اہلکاروں نے تھانہ ایس ایچ او پاکستان بازار امام بخش لاشاری اور تھانہ اقبال مارکیٹ شہباز یوسف کی سفارش سے ایس ایس پی ویسٹ میں تعینات اے ایس آئی نصیر کے ذریعے اپنے آپ کو بحال کروا لیا، دونوں نے بحال ہوتے ہی اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کو منشیات و گٹکا ماوا اور اسمگل چھالیہ کو علاقے میں سپلائی، فروخت کرنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا، علاقہ ذرائع نے مزید بتایا کہ ضلع ویسٹ اورنگی ٹاؤن تھانوں کی سرپرستی میں یومیہ لاکھوں روپے کا اسمگلنگ شدہ چھالیہ گٹکا ماوا مافیا کو با آسانی سپلائی اور فروخت کی جاتی ہیں، جبکہ متعلقہ تھانہ پاکستان بازار نے لاکھوں روپے رشوت کے عوض 6 سے زائد چھالیہ اسمگلروں کو کُھلی چھوٹ فراہم کی ہوئی ہے، پاکستان بازار میں اسمگل شدہ چھالیہ اور منشیات کا اہم ڈیلر عباس عرف شیرازی اور رفیق اللہ خان عرف تیمور موٹا نے مائی گاڑی چوکی اور پاکستان بازار تھانہ کی لائن 4 لاکھ 70 ہزار روپے ہفتہ میں حاصل کی ہوئی ہے، جبکہ اطلاعات یہ بھی ہے کہ 1 لاکھ 70 ہزار منگھوپیر مائی گاڑی چوکی انچارج ہیڈ کانسٹیبل الطاف دستی اور 3 لاکھ پاکستان بازار تھانہ کے ایس ایچ او امام بخش لاشاری کے خاص بیٹر جسے حال ہی میں بحال کروایا گیا پولیس کانسٹیبل سیف الرحمن کو بھتہ دیا جاتا ہے، پاکستان بازار کے ایس ایچ او امام بخش لاشاری کا دست راز پولیس کانسٹیبل سیف الرحمن فی منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر سے 50 ہزار روپے باقاعدگی سے ہفتہ وصول کرتا ہے جبکہ ایس ایس پی ویسٹ آفس کا اے ایس آئی نصیر تھانہ اقبال مارکیٹ، تھانہ پاکستان بازار اور دیگر تھانوں سے جرائم کی مد میں لاکھوں روپے ہفتہ بیٹ بھی اٹھاتا ہے اسکے علاوہ حال ہی میں ایک اور معطل پولیس کانسٹیبل ممتاز علی کو ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شہباز یوسف نے اپنی سفارش پر بحال کروایا اور تھانہ اقبال مارکیٹ میں بیٹر کی حیثیت سے تعینات کروایا، پولیس کانسٹیبل بیٹر ممتاز علی کے آنے سے اقبال مارکیٹ کے علاقے میں گٹکا ماوا مافیا بے لگام ہوگ، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شہباز یوسف، بیٹر پی سی ممتاز علی نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کو ہفتے کے عوض علاقے میں گٹکا ماوا، ایرانی ڈیزل، ایرانی پیٹرول، اور متعدد جرائم کی اجازت دے دی، ہفتہ 7 لاکھ ایس ایچ او شہباز یوسف کے نام باقی ممتاز علی کی جیب میں، مشہور گٹکا ماوا کنگ یاسین پٹھان عرف یاسین درانی نے منصور نگر مارکیٹ کے اطراف 5 کیبن ڈھائی لاکھ روپے ہفتہ میں آباد کر لیا، منصور نگر کٹ ہوٹل والی گلی میں کاشف ہفتہ 60 ہزار میں 2 کیبن لگا لیے، جبکہ ہیرا ماوے والے نے ہفتہ 40 ہزار میں سیاسی پارٹی کے دفتر کے باہر 2 کیبن آباد کر لیے، مشہور کرمنل ریکارڈ یافتہ گٹکا فروش احسان اور ذیشان کے گھر سے اور روڈ پر 1 کیبن کے 50 ہزار میں لے لیا، تھانہ اقبال مارکیٹ منشی کاشف کا چھوٹا بھائی ثاقب فٹبال چورنگی کے سامنے گٹکا ماوا فروخت کی مد میں ایک لاکھ 50 ہزار میں ایس ایچ او اقبال مارکیٹ سے طے کرلیے ہیں، علاقہ مکین پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ویسٹ آفس سے اے ایس آئی نصیر، ایس ایچ او تھانہ پاکستان بازار امام بخش لاشاری، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شہباز یوسف، بیٹر پولیس کانسٹبل سیف الرحمان، ممتاز علی کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروائیں جائیں اور ان تمام کو جرائم کی سرپرستی اور سہولت کاری کرنے پر معطل کیا جائے اور ساتھ ہی تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: اقبال مارکیٹ شہباز یوسف تھانہ پاکستان بازار تھانہ اقبال مارکیٹ امام بخش لاشاری ایس ایس پی ویسٹ پولیس کانسٹیبل ممتاز علی کو بحال کروایا سیف الرحمان علاقے میں ضلع ویسٹ ویسٹ ا

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار