تھانہ شہزاد ٹائون کی حدود میں مافیا کی کھلی بدمعاشی،نہتے ملازمین پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
تھانہ شہزاد ٹائون کی حدود میں مافیا کی کھلی بدمعاشی،نہتے ملازمین پر فائرنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )اسلام آباد کے علاقے تھانہ شہزاد ٹائون کی حدود میں مافیا کی کھلی بدمعاشی،نہتے ملازمین پر فائرنگ،جان سے مارنے کی دھمکیاں،متاثرین کی طرف سے تھانہ شہزاد ٹائون کو دی گئی درخواست کے مطابق کیبل کاٹنے، دھمکیاں دینے اور فائرنگ کرنے کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعاء کی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق ،ایک اوباش نوجوان ملزم حیدر نے انٹرنیٹ کنیکشنز کی کیبل کو جان بوجھ کر کاٹ دیا جس سے میری کمپنی کو مالی نقصان پہنچا اور صارفین کی سروس معطل ہوگئی۔اس کو درست کرنے کیلئے کمپنی ملازمین نئی کیبل بچھانے کے لیے موقع پر گئے۔ وہاں ملزم حیدر موجود تھا جس نے ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ وہ ہمیں اس علاقے میں کام نہیں کرنے دے گا۔ دھمکیوں کے باعث ملازمین کام مکمل کیے بغیر واپس آگئے۔
اگلے دن جب میرے ملازمین دوبارہ کام کی غرض سے اسی مقام پر گئے تو ملزم حیدر اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ آیا اور ان پر حملہ آور ہوگیا اور فائرنگ شروع کر دی۔ ملازمین نے بمشکل اپنی جان بچائی۔ موقع پر موجود لوگوں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ موقع سے فرار ہوگئے۔درخواست میں استدعاء کی گئی ہے کہ ملزم حیدر اور اس کے ساتھی کے خلاف کیبل کاٹنے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، حملہ کرنے اور فائرنگ کرنے کے جرم میں فوری مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی وحدت کیلئے ملک میں فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں، مولانا فضل الرحمان آئی سی سی آئی میں منہ کے کینسر بارے آگاہی سیشن کا انعقاد، مہلک بیماریوں پر قابو پانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ناگزیر ہے... اسلام آباد پولیس کا علاقہ تھانہ بہارہ کہو میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن،5افغانیوں سمیت 6مشکوک افراد تھانے منتقل چیف آفیسرایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ کا یونین کونسل لوئی بیر بازار کا دورہ،صفائی، پارکنگ اور عوامی سہولیات کا جائزہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کی ملاقات وزیراعظم آزاد کشمیر کا آئی سی سی آئی کا دورہ، سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا اسلام آباد میں بغیر رجسٹریشن آن لائن ٹیکسی اور بائیکیا چلانے پر پابندی عائد
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تھانہ شہزاد ٹائون
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ