Islam Times:
2026-07-24@01:26:24 GMT

جیکب آباد، انقلاب اسلامی کی 47ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

جیکب آباد، انقلاب اسلامی کی 47ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

المرتضیٰ کالونی میں منعقدہ تقریب میں مقررین نے کہا کہ امام خمینیؒ نے وقت کے ظالم و جابر امریکہ کو "شیطان بزرگ" قرار دیا اور جرات و استقامت کیساتھ امریکی و استکباری سازشوں کا مقابلہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر المرتضیٰ کالونی جیکب آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت و صوبائی آرگنائزر سندھ علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب "جشن انقلاب اسلامی" کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماؤں اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب سے وحدت یوتھ ڈویژن لاڑکانہ کے صدر اللہ بخش میرالی، مجلس علماء مکتب اہل بیت کے ضلع صدر علامہ سیف علی ڈومکی، سماجی رہنماء حاجی شاہ مراد خان ڈومکی، الظفر پبلک اسکول کے چیئرمین ظفر علی ٹالانی و سماجی رہنماء رحمدل خان ٹالانی، آئی ایس او ضلع جیکب آباد کے صدر اظہار الحسن اور دیگر معزز شخصیات نے خطاب کیا۔
 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا پیغام عالم انسانیت کے لیے نور و ہدایت کا پیغام ہے۔ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے عالمی استکباری قوتوں کے مقابلے میں دنیا بھر کے مظلوموں کو متحد ہونے کی دعوت دی۔ آپؒ نے اللہ تعالیٰ پر کامل توکل اور عوامی طاقت کے ذریعے ایران پر مسلط اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو عبرتناک شکست دے کر قرآن و سنت کی روشنی میں ایک الٰہی و اسلامی نظام قائم کیا۔ انقلاب اسلامی پہلے دن سے مظلومین فلسطین کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے وقت کے ظالم و جابر امریکہ کو "شیطان بزرگ" قرار دیا اور جرات و استقامت کے ساتھ امریکی و استکباری سازشوں کا مقابلہ کیا۔ امام خمینیؒ عصر حاضر کے عظیم فقیہ، مجتہد، فلسفی، عارف باللہ اور انقلابی رہنماء تھے، جنہوں نے شجاعت بصیرت و حکمت کے ساتھ عوام کی رہبری کی۔
 
وحدت یوتھ ڈویژن لاڑکانہ کے صدر اللہ بخش میرالی نے کہا کہ انقلاب اسلامی آج نور کی کرن بن کر پوری دنیا میں چمک رہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شیطان بزرگ امریکہ اور اسرائیل کی ذلت و رسوائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے رہنماء علامہ سیف علی ڈومکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام خمینیؒ کا انقلاب آج پوری قوت کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی قیادت میں عصر حاضر کے شیاطین کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ الظفر پبلک اسکول کے چیئرمین ظفر علی خان ٹالانی نے کہا کہ انقلاب اسلامی اور امام خمینیؒ نے اتحاد بین المسلمین کے پیغام کو عام کیا اور کربلا سے جرات و شجاعت کا درس لیتے ہوئے وقت کے یزید کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
 
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع جیکب آباد کے صدر اظہار الحسن نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی قیادت میں انقلاب اسلامی مظلومین فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انقلاب اسلامی دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔ ہم رہبر معظم کے سپاہی پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ آل ڈومکی اتحاد کے وائس چیئرمین حاجی شاہ مراد خان ڈومکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتحاد و اتفاق قوموں کی ترقی اور عزت کا سبب بنتا ہے۔ آج امت مسلمہ کو اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے۔ تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، اتحاد بین المسلمین، انقلاب اسلامی کی حفاظت اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی مقابلہ کیا جیکب آباد علی ڈومکی نے کہا کہ کے ساتھ کے صدر رہا ہے

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی