موجودہ حکومت کی کامیابی ہے کہ عوام کا ریاستی نظام پراعتماد بحال ہوا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ عوام کا ریاستی نظام پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ اوورسیز کشمیریوں کو سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے 30،30 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اربوں روپے کا آپٹیکل فائبر منصوبہ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوام کو خوشخبری سنا دی
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی اور لائیرز پروٹیکشن ایکٹ وکلاء کی مشاورت سے بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے وہ وقت کبھی نہ آئے جب عوام کو اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر نکلنا پڑے، ہم مقبول فیصلوں کے بجائے عوام کے مفاد پر مبنی فیصلے کریں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے وقت ریاست میں افراتفری اور بے چینی کا ماحول تھا اور عوام نظام سے مایوس ہو چکے تھے، تاہم موجودہ حکومت نے اے جے کے بینک کو شیڈول بینک بنانے کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ دی، عام آدمی کو مفت علاج کے لیے صحت کارڈ جاری کیا، تعلیمی اداروں میں کمی پوری کرنے کے لیے تعلیمی پیکج منظور کیا اور سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کے سدباب کے لیے ٹرانسپورٹ پالیسی نافذ کی۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت کی بنیاد پر محکموں کو مرج کیا گیا ہے، وزیراعظم سمیت کابینہ اپنے دفاتر میں بیٹھ کر روزانہ 18 گھنٹے کام کر رہی ہے اور تبادلوں تقرریوں سے ہٹ کر خطے کی معیشت بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی پر انحصار کرنے کے بجائے خود انحصاری کی طرف جانا ہوگا اور ریاست کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری اپنا مستقبل پاکستان سے جوڑنے کا فیصلہ اس کے قیام سے قبل ہی کرچکے تھے، وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان سے وابستگی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہے اور اس نظریاتی رشتے کو مادی فائدے کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر آخری حد تک عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی۔
تقریب کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے آئین کی بالادستی، عوام کو انصاف کی فراہمی، وکلاء کی فلاح و بہبود اور ختم نبوت پر ایمان کا حلف لیا۔ چیف الیکشن کمشنر چوہدری مقبول الرحمن عباسی نے سال 2027۔2026 کے لیے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا۔
تقریب میں سینئر موسٹ وزیر و وزیر قانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی، محتسب اعلی راجہ عارف راٹھور ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین بار کونسل آزاد کشمیر ہارون ریاض مغل اور سپریم کورٹ، ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کو روکنے کا اختیار، عوامی ایکشن کمیٹی ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی پیشکش
نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ آفتاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر بننا میرے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر لائیرز پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کا مطالبہ کیا اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی آئین کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے لیے کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد جموں و کشمیر پولیس کی 61ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو سلامی پیش کی اور شاندار مارچ پاسٹ کیا۔
تقریب میں سینئر موسٹ وزیر و وزیر قانون میاں عبدالوحید، وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، انسپکٹر جنرل پولیس یاسین قریشی، سیکرٹری صاحبان حکومت اور اعلیٰ سول و ملٹری حکام شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت میں آتے ہی عام آدمی کی بات سنی، ایک اسکیل کے ملازمین کو مستقل کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر یاسین قریشی نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے پولیس فورس کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور تربیتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پرنسپل پولیس ٹریننگ اسکول مظفرآباد ایس ایس پی کامران علی نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس سے حلف لیا اور وزیراعظم آزاد کشمیر کو آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں پولیس لائن میں پودا بھی لگایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزاد کشمیر پاسنگ آؤٹ پریڈ پاکستان پولیس پیپلز پارٹی خطاب سپریم کورٹ بار فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم وکلا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاسنگ ا ؤٹ پریڈ پاکستان پولیس پیپلز پارٹی سپریم کورٹ بار فیصل ممتاز راٹھور وکلا
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔