ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن بے سود ، جیکب آباد میں امن نہ ہوسکا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (جسارت نیوز) ڈاکوؤں کے سرینڈر اور پولیس آپریشن بے سود؟ امن ناپید، وارداتیں جاری ، سرینڈر کی تصویریں بنیں، مگر سڑکوں پر خوف کم نہ ہو سکا!شہری سڑکوں پر نکل آئے،پتھر موڑ پر ڈکیتی کی واردات کے خلاف روڈ بند کرکے احتجاج ٹائر جلاکر پولیس کے خلاف نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے سرینڈر اور جاری آپریشن کے دعوؤں کے باوجود ضلع میں امن و امان کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ چوری، رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔گزشتہ روز شہر کے اہم علاقے پتھر موڑ پر امجد ڈومکی سے 125موٹر سائیکل دو موبائل فون چھیننے کی ایک اور واردات کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا،مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور علاقے میں کشیدگی دیکھنے میں آئی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے سرینڈر کی خبریں اور آپریشن کے دعوے محض نمائشی ثابت ہو رہے ہیں، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ شہریوں کے مطابق اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے اور کاروباری طبقہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے، متعدد افراد موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہو چکے ہیں۔شہری حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر آپریشن مؤثر ہے تو وارداتوں میں کمی کیوں نہیں آ رہی؟ کیا سرینڈر کرنے والے عناصر دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں یا اصل نیٹ ورک بدستور سرگرم ہے؟ علاوہ ازیں میڈیسن مارکیٹ میں موٹر سائیکل سوار مسلح افرا د لکش کمار سے 60ہزار مالیت کا موبائل فون چھین کرآسانی سے فرار ہو گئے،علاوہ ازیں سول لائن تھانہ کی حدود بلڈنگس آفیس کے کوارٹر سے شبیر پہنور کی سی ڈی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ،شہر میں چوری اور رہزنی کی بڑھتی واردات پر علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور تسلسل کے ساتھ کارروائی کی جائے گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور ہاٹ اسپاٹس پر خصوصی نفری تعینات کی جائے سی سی ٹی وی اور آئی ٹی مانیٹرنگ سسٹم کو فعال کیا جائے ،حالیہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے عوام کو آگاہ کیا جائے دوسری جانب پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور حالات کو قابو میں لانے کے لیے حکمت عملی پر کام ہو رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم