Jang News:
2026-06-03@00:05:06 GMT

راولپنڈی: امن و امان کیلئے سیکیورٹی پکٹس قائم

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

راولپنڈی: امن و امان کیلئے سیکیورٹی پکٹس قائم

— فائل فوٹو

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امن و امان کے لیے جوائنٹ سیکیورٹی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اس حوالے سے سی پی او خالد ہمدانی نے احکامات جاری کر دیے۔ 

ترجمان نے کہا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے جوائنٹ پکٹس کا دورہ کیا، انہوں نے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے ہدایات کیں۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی شاہراہوں، موٹر وے، جی ٹی روڈ اور ملحقہ لنک روڈز پر خصوصی ناکے قائم کیے جا رہے ہیں، راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ جاری ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ اڈوں پر مسافروں کی کڑی نگرانی اور چیکنگ کی جا رہی ہے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق سی سی پی او نے حساس مقامات پر سرچ، سوئپ، کومبنگ آپریشنز میں تیزی کی ہدایت کی ہے، جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے اہم مقامات اور شاہراہوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: راولپنڈی پولیس کے ترجمان

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔

دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار