کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد دس زخمیوں سمیت 13 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن کے قریب مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، ادھر اتحاد ٹاؤن پولیس نے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

خواجہ اجمیر نگری پولیس نے سیکٹر B-3/5 مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برامد کرلی۔

گارڈن پولیس نے دھوبی گھاٹ کے قریب مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے سیکٹر 5A/3 کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔

قائد آباد پولیس نے بسم اللہ کالونی کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑ گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اور موٹر سائیکل برآمد کر فائرنگ کے تبادلے کے بعد کے قبضے سے اسلحہ زخمیوں سمیت کے بعد ایک گرفتار کر ملزمان کو ملزمان کے پولیس نے کے قریب کر لیا

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا