431 شہریوں کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرناافسوسنا ک ہے‘حلیم عادل
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کراچی پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی او کے تحت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی ڈویڑن کے صدر راجہ اظہر، سینیئر نائب صدر فہیم خان، پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی، جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، انصاف لائرز فورم کراچی کے صدر ایڈووکیٹ شجاعت علی خان، ایڈووکیٹ خان زمان، راؤ اعظم، ایڈووکیٹ جی ایم آزاد، یاسر بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وہ آج بڑے دکھی دل کے ساتھ عوام کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں صوبائی حکومت نے ایم پی او کے تحت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے بدترین ریاستی جبر کی مثال قائم کی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں 431 محب وطن شہریوں کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، جن میں سے 272 کو سینٹرل جیل اور 159 کو ملیر جیل سے رہا کروایا گیا جبکہ سو سے زائد کارکنان مختلف تھانوں سے رہائی پا چکے ہیں ایس ایچ ناصر اور دیگر اہلکاروں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ان ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایم پی او کے تحت
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ