ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر شائقین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کو ہدفِ تنقید بنایا اور ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا۔

بھارت کے خلاف میچ میں ناکامی کے بعد یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ اگلے میچ میں بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ڈراپ کرنے سمیت سینئر کھلاڑیوں کی جگہ بینچ اسٹرنتھ کو موقع دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر 3 وکٹوں کے نقصان پر نمیبیا کیخلاف بیٹنگ جاری

تاہم آج سری لنکا میں جاری ایونٹ کے دوران نمیبیا کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا جس پر شائقینِ کرکٹ کی جانب سے ایک بار پھر شدید تنقید دیکھنے میں آئی۔ متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھائے۔

???? TOSS & PLAYING XI ????

Pakistan win the toss and elect to bat first ????

Two changes to our team for today ????????#PAKvNAM | #BackTheBoysInGreen | #T20WorldCup | #WeHaveWeWill pic.

twitter.com/crJUgOsL2b

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 18, 2026

قادر خواجہ نے لکھا کہ ایک بابر کو بچانے کے لیے پوری پلئینگ الیون کی بلی چڑھا دو۔ افسوس

ایک بابر کو بچانے کے لئے پوری پلئینگ الیون کی بلی چڑھا دو…
افسوس#PakistanCricket #PakvNam

— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) February 18, 2026

علی ممتاز لکھتے ہیں کہ پاکستان اور نمبیا کے مابین کھیلے جانے والے اہم میچ میں ٹیم مینیجمینٹ نے بابر اعظم اور شاداب خان کو پھر سے موقع دیا ہے کے وہ چھوٹی ٹیم کے خلاف رنز بنا کر خود پر لگا داغ دھو لیں اور یوں اگر سپر ایٹ کی سٹیج تک پہنچ گئے تو وہاں بھی ان کو اس میچ کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا جائے۔

پاکستان اور نمبیا کے مابین کھیلے جانے والے اہم میچ میں ٹیم مینیجمینٹ نے بابر اعظم اور شاداب خان کو پھر سے موقع دیا ہے کے وہ وہ چھوٹی ٹیم کے خلاف رنز بنا کر اپنے پے لگا داغ دھو لیں اور یوں اگر سپر ایٹ کی سٹیج تک پہنچ گئے تو وہاں بھی ان کو اس میچ کی کارکردگی کی بنیاد پے ٹیم میں…

— Ali Mumtaz (@aliimumtaz) February 18, 2026

خادم حسین نے کہا کہ فخر زمان اور نسیم شاہ کو باہر بٹھا کر بابر اعظم اور فہیم اور کو کھلاناعجیب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 چھکے تو نسیم شاہ بھی لگا دیتا ہے بولر تو اچھا ہے کم از کم۔

فخر زمان اور نسیم شاہ کو باہر بٹھا کر بابر اعظم اور فہیم اور کو کھلانا
عجیب ہے
دو چھکے تو نسیم شاہ بھی لگا دیتا ہے بولر تو اچھا ہے کم از کم #PAKVSNAM

— Khadim Hussain (@KhadimHussain_D) February 18, 2026

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ عمر اکمل آج کی تاریخ میں بابر اعظم سے تو بہتر ہی ہوگا۔ 

ویسے عمر اکمل بابر اعظم سے تو بہتر ہی ہوگا آج کی تاریخ میں https://t.co/mYT7azzv6L

— Shuaib Rehman (@SMRehmaan) February 18, 2026

سلیم خالق نے لکھا کہ شاہین آفریدی کے ساتھ آج بابر اعظم کو بھی ڈراپ کرنا چاہیے تھا۔

ویسے شاہین کے ساتھ آج بابر اعظم کو بھی ڈراپ کرنا چاہیے تھا

— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) February 18, 2026

واضح رہے کہ سری لنکا میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نمیبیا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر گفتگو میں بتایا کہ پاکستان نے میچ کے لیے 2 اہم تبدیلیاں کی ہیں؛ بیٹنگ کے لیے سلمان مرزا اور خواجہ نافع کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد اس میچ میں باہر رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بابر اعظم پاکستان نمیبیا میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شاہین آفریدی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان نمیبیا میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شاہین ا فریدی بابر اعظم اور بابر اعظم کو نسیم شاہ ٹیم میں کے خلاف میچ میں کے لیے

پڑھیں:

سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان

پاکستان نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر پر حملے اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بحرِ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیراعظم نے حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں. یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں“۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور مملکت کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بحرِ احمر، آبنائے ہرمز اور خطے میں سمندری تجارت کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی اس مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قائم قریبی برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب، دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا. جس کی وزیراعظم پاکستان نے فوری مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا“۔طاہر اندرابی نے کہا کہ ہمارے بحری جہازوں پر حملہ ریڈلائن ہوگی. ہم سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تمام معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کے مسلح گروہوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایسے حملے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اس لیے پاکستان تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مسائل کا پرامن حل سفارتی راستے سے نکالنے کی اپیل کرتا ہے۔خطے میں امن قائم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی رفت و آمد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق حال ہی میں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں تاکہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔اس کے علاوہ پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا، جبکہ منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر، عمان، فلپائن، روس اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ”مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیا، جبکہ عمان کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا“۔اس کے ساتھ ساتھ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان سے بھی باہمی تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچیں گے. جہاں ان کی کرغزستان کے صدر اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، جو گزشتہ بیس سالوں میں کسی کینیڈین وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تھا  اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن