حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7ہزار 600نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7ہزار 600نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار 600 نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے معاملات جاری تھے اور بھرتیوں کی منظوری کے لیے معاملہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا تھا، حکومت نے بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 7 ہزار 600 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔
اس حوالے سے آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی نے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پر گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی اور بتایا کہ وزارت خزانہ نے وفاقی پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4خارجی ہلاک سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4خارجی ہلاک امریکی حملے کا خدشہ، بھارت کی ایران سے اپنے شہریوں کو فوری واپس آنے کی ہدایت وزیراعظم 23تا 24فروری کو قطر کا سرکاری دورہ کریں گے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی دوسری بڑی مندی، اربوں روپے ڈوب گئے علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری بیوی کو دیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا، یہ تھوک کر چاٹنے والی بات ہے، جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکسCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کی منظوری حکومت نے
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔