خیرپور : اکنامک زون تھانے کے خلاف دیہاتیوں کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور کے اکنامک زون تھانے کی حدود میں واقع گاؤں دانورو پھلپوٹو کے رہائشیوں نے اکنامک زون تھانے کے ایس ایچ او شاہد کھشک کی مبینہ زیادتیوں اور دیہاتیوں پر پولیس مقابلوں کے جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاج کی قیادت غلام اصغر پھلپوٹو، قادر بخش، گلزار علی، علی شیر، امداد علی اور شبن پھلپوٹو سمیت دیگر افراد کر رہے تھے مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او شاہد خشک ان کے گاؤں کے لوگوں کے خلاف پولیس مقابلوں کے جھوٹے مقدمات درج کر رہا ہے اور مزدوروں، تاجروں اور اسکول جانے والے طلبہ کو رشوت نہ دینے کی صورت میں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بے گناہ افراد کو بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ امداد پھلپوٹو چار ماہ قبل ایک حادثے کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، اس کے باوجود ان پر بھی پولیس مقابلے کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر سکھر کے ڈی آئی جی اور خیرپور کے ایس ایس پی کو تحریری شکایات دے چکے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.