کوہاٹ کے کے ڈی اے ڈبل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر مہوش جاں بحق ہوگئیں، جس نے پورے شہر میں صدمے کی لہر دوڑا دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر مہوش اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کوہاٹ نے احتجاج کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر قاتلوں کو نہیں پکڑا گیا تو پورے پختونخوا کے ہسپتالوں کو بند کر دیا جائے گا۔
ترجمان : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پختونخوا pic.

twitter.com/4orcwd05JF

— Dr.Hafeez Orakzai (@Cardio_Hafeez) February 22, 2026

ڈاکٹر مہوش کے قتل کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اسپتال بند کرنے اور مکمل احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر عبید، صدر ینگ ڈاکٹرز، نے کہا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔

احتجاج کے تحت کوہاٹ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دیگر طبی سروسز معطل کردی گئی ہیں، جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوہاٹ: کے ڈی اے ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ پولیس

کوہاٹ: فائرنگ سے مہوش نامی لیڈی ڈاکٹر جاں بحق۔ پولیس

کوہاٹ: واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔@farzanaalispark @fawadchaudhry pic.twitter.com/4xgnkuJpT9

— Saeed Ur Rehman (@Saeedwazir33) February 22, 2026

ینگ ڈاکٹرز نے ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او کو 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے تاکہ قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹرز برادری نے کہا کہ اس واقعے نے سیکیورٹی پر سنگین سوالیہ نشان لگا دیا ہے، کیونکہ ایک خاتون ڈاکٹر بھی اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیتے ہوئے محفوظ نہیں رہ سکی۔

کل صبح 8 بجے ڈی ایچ کیو اسپتال کے سامنے بھرپور احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کو شرکت کے لیے کال دی گئی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اس واقعے نے طبی نظام کی کمزوری اور سیکیورٹی انتظامات پر سوالات کو بھی جنم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈاکٹر مہوش طبی سروس معطل کوہاٹ کوہاٹ اسپتال ینگ ڈاکٹرز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر مہوش کوہاٹ ینگ ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹر ڈاکٹر مہوش ینگ ڈاکٹرز ملزمان کی

پڑھیں:

کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے

فائل فوٹو۔

جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ہماچل پردیش میں موجود اسرائیلی فوجی کی گرفتاری کے لیے بھارت پر دباؤ کیوں؟
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے