پشین+ بنوں+ بارکھان (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی کی بلوچستان کے علاقے پشین میں سرخاب مہاجر کیمپ کے قریب کارروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ دہشتگرد پولیس لائن اور کیڈٹ کالج پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ علاوہ ازیں محکمہ انسداد دہشتگردی سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی تفتیشی ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ زیرِ حراست دہشتگرد کمانڈر اسامہ عرف دانیال عرف باغی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ تفتیشی ٹیم اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان پر حملے کے کیس میں جائے وقوعہ کی نشاندہی کیلئے جا رہی تھی کہ دہشتگردوں نے چھڑانے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ میں ایک اور دہشتگرد کامیاب خان عرف اخلاص یار سکنہ کابل خیل شیواہ شمالی وزیرستان ہلاک ہوا۔ قبضے سے کلاشنکوف، دو میگزین، دو ہینڈ گرنیڈ، کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا کارڈ، شناختی کارڈ اور موبائل فون برآمد ہوا۔ دہشتگرد فرار ہوتے ہوئے زخمی ساتھیوں کو ساتھ لے گئے۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم مسلح افراد نے زرغون کنسٹرکشن کمپنی کے کرش پلانٹ (سنگ شکن پلانٹ) پر رات گئے شدید حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے پہلے پلانٹ پر فائرنگ کی اور وہاں موجود موسیٰ خیل سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کو اغوا کر کے لے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پلانٹ کے قریب قائم پولیس چوکی پر بھی حملہ کیا، جہاں موجود تین پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ حملہ آوروں نے پلانٹ پر شدید فائرنگ کی، جس سے مشینری کو جزوی نقصان پہنچا۔ اغوا ہونے والے تینوں مزدور موسیٰ خیل کے رہائشی تھے۔ واقعہ کے فوراً بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ لیویز اور فرنٹیئر کور (FC) کی ٹیمیں بھی سرگرم ہیں اور ملزموں کی تلاش جاری ہے۔ اب تک اغوا شدگان کی بازیابی یا حملہ آوروں کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حملوں کا مقصد پروجیکٹس کو روکنا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حملہ ا وروں

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار