پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک مسلح فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ حملہ پنجگور سے قریباً 60 کلومیٹر دور چیدگی کے علاقے دستک میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے 2 گاڑیاں بھی نذر آتش کردی ہیں اور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
جاں بحق افراد میں سے 2 کی شناخت داؤد اور سالم کے نام سے ہوئی ہے، جو سرحدی گاؤں نکر کے رہائشی تھے، پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجگور جاں بحق فائرنگ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجگور فائرنگ وی نیوز
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔