کراچی: کورنگی کراسنگ پل کے قریب آئل ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، کمسن بچی جاں بحق، بھائی اورچچا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
کراچی میں کورنگی کراسنگ پل کے قریب آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بائیک سوار ایک بچی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تین سالہ بچی ساہرہ جاں بحق ہوئی تھی، پولیس کے مطابق حادثے میں ساہرہ کا ایک سالہ بھائی سبحان اور چچا راج محمد زخمی ہوئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق بچی کا والد کراچی میں محنت مزدوری کرتا ہے، آبائی تعلق گلگت بلتستان سے ہے، بچی اپنے چچا اور بھائی کے ساتھ جوس خریدنے جارہی تھی۔
کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، حادثے کے زمہ دار ڈرائیور کو شہریوں نے پکڑ کر زمان ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا، ٹینکر تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔