Daily Mumtaz:
2026-07-24@00:48:34 GMT

پابندی کے باوجود ون ویلنگ کرنیوالے 2 منچلے گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT

پابندی کے باوجود ون ویلنگ کرنیوالے 2 منچلے گرفتار

 

لاہور: (نیوزڈیسک) پابندی کے باوجود کشادہ سڑکوں پر ویلنگ کرنے والے تین منچلوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ملزمان ساتھیوں کے ہمراہ خطرناک ون ویلنگ کرتے اور اس کی ویڈیو بنواتے تھے، ملزمان گریٹر اقبال پارک کے گرد و نواح سمیت لاہور کی مختلف شاہراہوں پر ویلنگ کرتے تھے۔

ملزمان کو فوٹیجز میں ویلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ایس پی سٹی کے مطابق لاری اڈہ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے تینوں ملزمان کو دھر لیا۔

ملزمان کے زیر استعمال ویلنگ کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکلوں کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیا، گرفتار ملزمان میں انس، اویس اور حسن شامل ہیں جن کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا