Jasarat News:
2026-07-24@04:46:41 GMT

قومی کرکٹر حسن علی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے گھر خوشیوں نے دستک دے دی ہے، جہاں قومی کرکٹ کے خاندان میں ایک ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حسن علی اور ان کی اہلیہ کو بیٹے سے نوازا ہے، کرکٹر نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خوشخبری سنائی۔

قومی کرکٹر حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پر جذبات سے بھرپور پیغام میں بتایا کہ گزشتہ شب ان کے خاندان میں ایک نئے فرد کا اضافہ ہوا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے اپنی اہلیہ اور دونوں بیٹیوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ہیلینا، ہیزل، سمیعہ اور میں نے اپنے ننھے شہزادے کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ہے، نومولود بیٹے کا نام حمدان حسن علی رکھا گیا ہے۔

قومی کرکٹر نے شکرگزاری کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، ہمارا خوبصورت بیٹا حمدان حسن علی خیریت سے ہے اور اس کی ماما (میری ملکہ) تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔۔

حسن علی نے اپنے پیغام میں مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ حسن علی نے 2019 میں بھارتی نژاد سمیعہ سے شادی کی تھی اور اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیلینا اور ہیزل پہلے ہی ان کی زندگی کی رونق ہیں۔ اب بیٹے کی پیدائش کے بعد ان کے خاندان میں خوشیوں کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ہے، جس پر شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات سمیت شائقین کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے خاندان حسن علی

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی