خلیج فارس: امریکی بحری بیڑے کی موجودگی کے بعد روس اور چین کی بھی انٹری
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
ماسکو (نیوز ڈیسک) خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کی موجودگی کے بعد روس اور چین نے بھی اپنے بحری بیڑے اتار لیے۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں روسی صدارتی معاون کا کہنا تھا کہ روس اور چین ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔
روسی صدارتی معاون نے بتایا کہ ان بحری مشقوں کا مقصد دوست ممالک کا ایک دوسرے کی بحری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔