پشین میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خود کش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
—فائل فوٹو
سیکیورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خود کش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
دہشت گردوں کے ماہ رمضان کے تقدس کے پامال سے واضح ہے ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ ملک بھر سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
پنجاب میں عید پر صفائی آپریشن مثالی رہا، ڈرونز اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب : فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ پر شاندار کارکردگی دکھائی، عید پر صفائی آپریشن مثالی رہا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ صفائی کی مانیٹرنگ کے لیے پہلی بار ڈرونز اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز سرجری کے باوجود صفائی آپریشن کی نگرانی کرتی رہیں، وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب ورکرز کے لیے 10، 10ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔