گلگت بلتستان میں غیر معمولی درجہ حرارت کے باعث گلیشیئر سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا، پی ایم ڈی کی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں کے لیے فروری تا اپریل موسمی پیش گوئی میں گلگت بلتستان میں گلیشیئر جھیل کے اچانک پھٹنے (گلیف) کے خطرے کی شدید احتمال کی وارننگ جاری کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ مسلسل غیر معمولی درجہ حرارت ہے جو برف اور گلیشیئر کے پگھلنے کی رفتار کو تیز کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز گلگت بلتستان کو کس طرح نقصان پہنچا رہے ہیں؟
پی ایم ڈی کے مطابق گلگت، بُنْجی، چلاس، ہنزہ، غذر اور استور جیسے علاقوں میں دن کے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 سے5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ اور رات کے کم سے کم درجہ حرارت ایک سے 3.
خاص طور پر گلگت اور بُنْجی میں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا جس سے رات کے وقت برف دوبارہ جمنے کا عمل کم ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ گلیشیئر کے پگھلنے سے جھیلوں میں پانی کی مقدار بڑھ رہی ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالوں اور پہاڑی وادیوں میں گلیف کے واقعات کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلیشیئرز کا پگھلنا میدانی علاقوں میں رہنے والوں کے لیے خطرناک
پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اگر درجہ حرارت میں اضافہ اسی طرح جاری رہا تو گلگت، غذر، ہنزہ، بُنْجی، چلاس اور استور میں گلیشیئر پگھلنے اور گلیف کے خطرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 13,032 گلیشیئر موجود ہیں، جو پولر ریجنز کے علاوہ سب سے بڑے ذخائر ہیں، تاہم ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تقریباً 10,000 گلیشیئر گلگت بلتستان اور چترال میں پچھلے سالوں میں سکڑنے لگے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان سیلاب گلگت گلیشیئرز محکمہ موسمیات
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سیلاب گلگت گلیشیئرز محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات گلگت بلتستان
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔