صارفین سے غیر مجاز کٹوتیوں پر پی ٹی اے کا سخت نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : صارفین سے غیر مجاز کٹوتیوں پر پی ٹی اے نے سخت نوٹس لے لیا، ٹیلی کام صارفین سے غیر مجاز کٹوتیوں اور اضافی چارجز کی وصولی کا معاملہ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے ) کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کو انتباہ جاری کردیا گیا۔
پی ٹی اے کے مطابق موبائل ٹیرف میں ردوبدل سے قبل پیشگی منظوری لازمی ہے،سروس کے معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا.
شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی
پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ پی ٹی اے نے ٹیلی کام آپریٹرز کو شفاف چارجنگ سسٹم اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، پی ٹی اے نے موبائل سروسز بہتر بنانے کیلئے اسپیکٹرم اور نیٹ ورک سرمایہ کاری پر زور دیا۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کو شکایات کے ازالے کیلئے پی ٹی اے ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
خبردار! اب مین ہول، اسٹریٹ لائٹس و دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید اور جرمانہ ہوگا
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔