سرگودھا: سرکاری افسر کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
فائل فوٹو
پنجاب کے شہر سرگودھا میں سرکاری افسر کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھٹی مارکیٹ کے قریب گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ لڑکی سرکاری افسر کے گھر پر کام کرتی ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
گجرات میں سرائے عالمگیر گاؤں کھوھار میں 4 سالہ بچی کو ایک ہفتہ قبل اغواء کرکے قتل کردیا گیا، بچی کی بوری بند لاش 6 روز قبل ایک ویران مکان سے ملی تھی۔
متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا، ملزم کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری ارسال کردیے گئے۔
متاثرہ لڑکی کے والد اور مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر لوگل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ گھر پر موجود نہیں تھا، واقعے کا علم نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کے لواحقین کو اعلان کردہ معاوضہ پیکج نہ ملنے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ درخواست 25 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہدا کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج تاحال نہیں ملا۔
اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی پیکج دیا گیا ہے تو وہ تمام متاثرہ لواحقین کو ملنا چاہیے۔
انہوں نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو آگاہ کرے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوا ہے یا نہیں۔
سماعت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف شہدا کے لواحقین کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم پشاور ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواست کو خارج کر دیا تھا۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جواب طلب سپریم کورٹ عدم ادائیگی معاوضہ پیکج وفاقی حکومت وی نیوز