دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد پہنچنے پر چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان نے بچوں کے ہمراہ سردار سلیم حیدر خان کا استقبال کیا
انہوں نے سویٹ ہومز کے بے سہارا اور یتیم بچوں کے ساتھ افطاری کی اور بچوں کے ہمراہ وقت گزارا اور سرپرست اعلی کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے باعث اعزاز ہے کہ میں سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ افطاری کر رہا ہوں، ہمیں اس بابرکت مہینے میں اپنے اردگرد سفید پوش، بے سہارا افراد، بچوں کا خیال رکھنا ہے، رمضان المبارک خوشیاں بانٹنے اور رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ پر دل افسردہ ہے، لیفٹیننٹ کرنل گل فراز نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس پر ہمیں فخر ہے۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وطن کا کا دفاع کرنا سب سے مقدم فریضہ ہے،شہدا اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، افغانستان کی سر زمین ہمارے خلاف استعمال ہو گی تو ہماری افواج وہاں پر موجود دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنگلہ دیش میں انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 12مارچ کو طلب بنگلہ دیش میں انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 12مارچ کو طلب ایران عالمی طاقتوں کے دباو پر کبھی سر نہیں جھکائے گا، صدر مسعود پزشکیان اقوامِ متحدہ کا امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر اظہار تشویش، تنازع کے حل کیلئے سفارتکاری پر زور ایم کیو ایم نے سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد کو آئین سے متصادم قرار دیدیا بھارتی لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے، اسپیکر ایاز صادقCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سلیم حیدر خان جڑ سے اکھاڑنے گورنر پنجاب بچوں کے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔