اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو حالیہ تقرری پر نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو نئی جہت دیں گے۔دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر زور دیا۔ اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تجارت، معیشت، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔گفتگو میں کثیرالجہتی فورمز پر باہمی اشتراک بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، تاکہ عالمی سطح پر دونوں ممالک کے مفادات کا موثر انداز میں تحفظ کیا جا سکے۔ رہنماں نے مستقبل میں قریبی رابطوں کو جاری رکھنے اور اعلی سطحی تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی وزارت خارجہ کی اسرائیل میں امریکی سفیر کے بیان کی شدید مذمت سعودی وزارت خارجہ کی اسرائیل میں امریکی سفیر کے بیان کی شدید مذمت پاکستان کی کارروائی دہشتگردوں کیخلاف تھی، شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات گمراہ کن قرار دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمہ کیلئے افغان عوام کی پاکستان کے ساتھ مکمل حمایت افغانستان میں کی گئی کارروائیوں میں 70کے قریب دہشتگرد مارے گئے، طلال چوہدری حج 2026، عالمی طرز پر خدام الحجاج کی جدید تربیت مکمل پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مزید بڑھنے لگے، علیمہ خان کے انٹرویو پر شاندانہ گلزار کا سخت ردعمل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا