Daily Mumtaz:
2026-07-24@06:50:11 GMT

انسدادہشتگردی کیلئے قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے: گورنر پنجاب

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

انسدادہشتگردی کیلئے قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے: گورنر پنجاب

اسلام آباد:( نیوزڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیےقوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔
پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد پہنچنے پر چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان نے بچوں کے ہمراہ سردار سلیم حیدر خان کا استقبال کیا، اُنہوں نے سویٹ ہومز کے بے سہارا اور یتیم بچوں کے ساتھ افطاری کی اور بچوں کے ہمراہ وقت گزارا اور سرپرست اعلیٰ کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے لئے باعث اعزاز ہے کہ میں سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ افطاری کر رہا ہوں، ہمیں اس بابرکت مہینے میں اپنے اردگرد سفید پوش، بے سہارا افراد، بچوں کا خیال رکھنا ہے، رمضان المبارک خوشیاں بانٹنے اور رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ پر دل افسردہ ہے، لیفٹیننٹ کرنل گل فراز نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس پر ہمیں فخر ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ وطن کا کا دفاع کرنا سب سے مقدم فریضہ ہے, شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، افغانستان کی سر زمین ہمارے خلاف استعمال ہو گی تو ہماری افواج وہاں پر موجود دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بچوں کے

پڑھیں:

ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟

اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔

یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔

قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔

ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟