Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:32:59 GMT

مصنوعی اکثریت والی جماعت سندھ پر قابض ہے: ایم کیو ایم

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

مصنوعی اکثریت والی جماعت سندھ پر قابض ہے: ایم کیو ایم

کراچی:(نیوزڈیسک) رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت سندھ پر قابض ہے۔

شہرِ قائد میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستارکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کےخلاف ایک اسمبلی نے قرارداد منظور کی، کیا سندھ پاکستان کے آئین سے متصادم قرار داد منظور کر سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کن موڑ پرب لایا ہے، بانیان پاکستان کی اولادوں کو فیصلہ کرنا ہے، پاکستان کے ضمیر سے جمہوریت پسندوں سے سوال کرتا ہوں، کیا پاکستان کے آئین کو چیلنج کیا گیا؟

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سیاست کا آغاز ادھر تم ادھر ہم سے ہوا، سو فیصد بجٹ بنا کر دینے والوں کا اختیار ایک فیصد ہے، اس طرح گھر نہیں چل سکتا، کس خوف سے قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دھمکیاں ہم نے نہیں دی تھی کہ قومی اسمبلی اجلاس میں گیا تو ٹانگیں توڑ دیں گے، ایم کیو ایم کا آج تک کوئی مطالبہ آئین سے متصادم نہیں، دھرتی ماں پاکستان ہے، پاکستان ستر کی دہائی میں حادثے، صدمے اور سانحے کا شکار ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب اسمبلی نے اُردو کو قومی زبان قرار دیا تھا، ہمارے ہوتے سندھو دیش کا ہر خواب ناکام ہو گا، مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت نے سندھ پر قبضہ کر رکھا ہے، ریاست سے سوال ہے کہ یہ طاقت کسی اور صوبے میں ہے؟

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کیا کسی صوبے میں لسانیت کی بنیاد پر تقسیم ہے ؟ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ قومیتیں ہیں، حکمران بھی ایسے ہونے چاہئیں تھے، کراچی کے ڈیڑھ کروڑ عوام کم گنے گئے، وزیراعظم، صدر، ریاست، عدالت سے سوال کرتا ہوں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جو سلوک یہاں پیش آیا ہے کہیں اور ہوا ہے، آپ ہر آواز کو غداری قرار دے دیتے ہیں، صوبہ سندھ میں دوطبقات بنائے گئے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا، پاکستان کی سالمیت سب سے پہلے ہے، دھمکیوں سے معاملہ نہیں چلے گا،عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، پیپلز پارٹی کی منافقت یہ کہ جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبے کی حامی لیکن سندھ میں مخالف ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے نے کہا

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن