خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں منظور کی گئی حالیہ قرارداد پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے لیے اب فیصلہ کن وقت آ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اسمبلی میں پاکستان کے آئین کے خلاف قرارداد منظور کی گئی، جو آئین کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی صوبہ آئین سے متصادم قرارداد منظور کر سکتا ہے؟خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور کر کے آئینی حدود کو پامال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ سو فیصد سندھ کا بجٹ بنا کر دیتے ہیں، ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں، جو ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ مسائل کا حل مکالمے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد کس خوف کے تحت سندھ اسمبلی سے منظور کی گئی.

اس کی وضاحت کی جائے۔ایم کیو ایم رہنما نے دعویٰ کیا کہ تاریخ اٹھا کر دیکھ لی جائے. ایم کیو ایم کا کوئی مطالبہ آئین سے متصادم نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ دھرتی ماں پاکستان ہے اور صوبے اس کا حصہ ہیں، جبکہ ہمارے ہوتے ہوئے “سندھودیش” کا ہر خواب خاک میں مل جائے گا۔خالد مقبول صدیقی نے مزید الزام عائد کیا کہ مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت نے سندھ پر قبضہ جما رکھا ہے. جس کے باعث شہری علاقوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔

???? TOSS & PLAYING XI ????

Pakistan win the toss and opt to field first ????

Unchanged team for the second ODI ????????

➡️ Download #PCBLIVE app now ????
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live: https://t.co/M8wsOD8omx#PAKvAUS |… pic.twitter.com/fj13lMs1Wv

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 2, 2026

آسٹریلیا نے بلی اسٹینلیک کی جگہ ایڈم زیمپا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے 5 وکٹوں سے با آسانی فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور