data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260222-08-30
کراچی (اسٹاف ر پورٹر) سندھ اسمبلی نے ہفتے کو اپنے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے پیش کردہ ایک قرارداد منظور کرلی جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی سندھ کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے اور رہے گا۔ سندھ کی تقسیم یا کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کی کوئی بھی کوشش تاریخ، آئین اور جمہوری اقدار کے منافی سمجھی جائے گی‘ ایسی کوئی بھی کوشش قومی یکجہتی اور وفاقی ڈھانچے کے لیے خطرہ ہے‘ سندھ کی تقسیم یا کراچی کو الگ صوبہ بنانے کی کسی بھی سازش کی دوٹوک مذمت کرتے ہیں۔ قرارداد پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کہا کہ جو اس قرارداد کی مخالفت کرے گا اسے سندھ کا مخالف سمجھا جائے گا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔ پیپلز پارٹی کی رکن سعدیہ جاوید نے قراردادکی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی قرارداد کی تائید کرتی ہیں‘گورنر صاحب کراچی کو لسانیت کی طرف کیوں لیکر جانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے شبیر قریشی نے کہا کہ کبھی تو ایسا لگتا ہے کہ سندھ ٹوٹ جائے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ نہ سندھ ٹوٹے گا، نہ سندھ ٹوٹنے جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے عامر صدیقی نے کہا کہ گورنر ہائوس میں ایسی کونسی غلط بات کردی گئی کہ یہ قرارداد لانے کی نوبت آگئی‘ حکومت کی کارکردگی پر بات کرنا کیا گناہ ہے‘ یہ شہر ٹیکس جمع کرتا ہے اس کے ممبر کو یہ حق بھی حاصل نہیں ہے کہ وہ قرارداد پاس کروا سکیں۔ ایم کیو ایم کے رکن طٰہٰ احمد نے کہا کہ یہ قراداد آئین کے خلاف ہے‘ آئین مزید صوبوں کے قیام کی اجازت دیتا ہے تو ہم صوبوں کی بات کیسے نہیں کر سکتے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر 1973ء کا آئین ہوتا تو1948ء والی بات نہیں ہوتی۔2019ء میں بھی سندھ اسمبلی نے متفقہ طور پر قراداد منظور کی تھی۔اس وقت متحدہ قومی موومنٹ نے حمایت کی تھی‘ آج حمایت نہیں کر رہے تو اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر انعام شرجیل میمن نے کہا کہ جو بھی جائز طریقے سے اسمبلی میں پہنچے ہیں وہ قراداد کی حمایت کریں گے‘ تمام بلدیاتی نمائندے اختیارات کے تحت کام کر رہے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی نے کہا کہ

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن