رہائی رویے سے مشروط، ہم عمران خان کی صحت کے لیے دعاگو ہیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا دارومدار ان کے اپنے رویے پر ہے، وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ان کی صحت اور طویل عمری کے لیے دعاگو ہیں۔
کراچی میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حق ہے مگر گالم گلوچ کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی،سیاسی کارکنوں کو چاہیے کہ زبان اور الفاظ کے استعمال میں احتیاط کریں اور ذاتیات پر حملوں سے گریز کریں، بعض سوشل میڈیا صارفین اور سیاسی کارکن اداروں کو نشانہ بناتے ہیں، جو مناسب طرزِ عمل نہیں۔
ترقیاتی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن مختلف رکاوٹوں اور چیلنجز کے باعث تاخیر کا شکار رہی، مگر حکومت اسے ہر صورت مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے،رمضان کے باوجود ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں اور کوشش ہے کہ عید سے پہلے اطراف کی سڑکیں مکمل کر دی جائیں جبکہ اپریل تک تقریباً 2.
انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کے اثرات تمام ترقیاتی منصوبوں پر پڑے ہیں جبکہ نئی بسیں گزشتہ دو ماہ سے کسٹم میں رکی ہوئی ہیں، پنجاب میں بسوں پر ایک فیصد ڈیوٹی عائد ہے جبکہ سندھ میں اسی نوعیت کی بسوں پر 17 فیصد ڈیوٹی لی جا رہی ہے، جس سے منصوبے کی رفتار متاثر ہو رہی ہے۔ یہ معاملہ عدالت اور کسٹم حکام کے سامنے بھی زیرِ بحث ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ گورنر ہاؤس ایک آئینی ادارہ ہے جسے وفاق اور صوبے کے تعلقات مضبوط بنانے کا کردار ادا کرنا چاہیے اور وہاں متنازع گفتگو سے اجتناب ضروری ہے۔ انہوں نے فاروق ستار کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے منصب کے مطابق بات کریں جبکہ یہ بھی دعویٰ کیا کہ مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی کے درمیان صلح کی اطلاعات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ایف ڈبلیو او اور بلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر سڑکوں، انڈر پاسز اور دیگر انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور تمام تر تنقید کے باوجود ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
لاہور میں مون سون کی شدید بارشوں نے معمولات زندگی متاثر کر دیے، کئی علاقوں میں سڑکیں، چوراہے اور انڈر پاسز پانی میں ڈوب گئے جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں 343 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض سڑکوں اور گلیوں میں 3 سے 4 فٹ تک پانی کھڑا رہا، جبکہ کئی مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب، ’اب آفس جانےکے لیے کشتی کی ضرورت ہوگی‘
ڈیفنس کے فیز ون سے فیز فائیو تک مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ غازی انڈر پاس اور مسجد چوک انڈر پاس کو پانی بھرنے کے باعث بند کرنا پڑا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔
حربنس پورہ، مال روڈ، کوپر روڈ، لکشمی چوک اور چوبرجی چوک سمیت متعدد علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملیں، جہاں واسا کی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف رہیں۔
شدید بارش کے باعث شہر کی کئی سڑکوں پر گڑھے بھی پڑ گئے۔ کینال روڈ، جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ اور بھیکے والا موڑ سمیت مختلف مقامات پر سڑکیں متاثر ہوئیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے متاثرہ علاقوں کو بند کرکے متبادل راستے فراہم کیے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد جاں بحق اور 154 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 افراد مکانات گرنے، 2 آسمانی بجلی گرنے، 3 کرنٹ لگنے جبکہ ایک شخص ڈوبنے سے جاں بحق ہوا۔
واسا لاہور کے مطابق شہر میں ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا عمل جاری ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ مقامات پر اضافی مشینری اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور واسا نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، نشیبی علاقوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں نے تاہم ہر سال بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بارش پانی زیر آب لاہور