جیکب آباد، مختلف مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، مشترکہ اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
کانفرنس میں حکومت اور انتظامیہ سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ بصورت دیگر آل پارٹیز کانفرنس احتجاجی تحریک کا آغاز کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد میں ضلع کی سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں پر مشتمل ایک اہم آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوری، ڈکیتی، منشیات فروشی اور قبائلی جھگڑوں کے مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کانفرنس سے جیکب آباد شہری اتحاد کے جنرل سیکرٹری اور جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر عبدالغنی انصاری، پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنماء ندیم قریشی، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر صدام حسین کھوسو، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سرپرست انتظار حسین چھلگری، سومرو ایسوسی ایشن کے ضلع صدر گل حسن سومرو، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء اللہ بخش میرالی، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر عبدالمجید سرکی، آل ڈومکی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالفتح ڈومکی، مہران سوشل فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ عبدالحئی سومرو، مسیحی رہنماء ٹونی بیوٹن، جیکب آباد کو یونیورسٹی دو تحریک کے صدر مظفر علی ٹالانی، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے صوبائی صدر سید غلام شبیر نقوی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر گلاب جان مینگل، جماعت اسلامی جیکب آباد کے ضلعی امیر محمد ابوبکر سومرو، معروف ادیب دانشور محمد عالم کوسو، صرافہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر حاجی غلام رسول سونارو، میرالی قومی اتحاد کے چیئرمین علی بخش میرالی، آل ڈومکی اتحاد کے ضلعی صدر منصب علی ڈومکی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
اپنے صدارتی خطاب میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔ چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، نہ شہری محفوظ ہیں اور نہ تاجر۔ انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بدامنی پر قابو پایا جائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی کردار ادا کریں اور بدامنی کی آگ بجھانے میں اپنا فرض ادا کریں۔ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ جرائم میں اضافہ ہو چکا ہے اور ایف آئی آر تک درج نہیں ہوتی، جبکہ مخصوص سیاسی اثر و رسوخ سے افسران کی تعیناتی ہو رہی ہے۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلع صدر عبدالمجید سرکی نے تجویز دی کہ باہمی مشاورت سے بدامنی کے خلاف مشترکہ احتجاجی تحریک چلائی جائے۔ جماعت اسلامی کے ضلع امیر محمد ابوبکر سومرو نے کہا کہ بدامنی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے جس میں بااثر عناصر ملوث ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلع صدر صدام حسین کھوسو نے کہا کہ جرائم اور سماجی ناانصافی کے خلاف کارکنوں اور متوسط طبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ مہران سوشل فورم کے چیئرمین عبدالحئی سومرو ایڈووکیٹ نے بلدیاتی انتخابات میں باکردار امیدوار سامنے لانے کی ضرورت پر زور دیا اور تجویز دی کہ جس علاقے میں واردات ہو، اہلِ محلہ متعلقہ تھانے کے سامنے دھرنا دیں۔
پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنماء ندیم قریشی نے جیکب آباد میں منشیات فروشی کے پھیلاؤ پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ صحیح نمائندوں کا انتخاب ہی مسائل کا حل ہے۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے صوبائی صدر سید غلام شبیر نقوی نے قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ مظفر علی ٹالانی نے کہا کہ ضلع میں یونیورسٹی کا قیام ناگزیر ہے، کیونکہ جہالت اور بے روزگاری جرائم میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر آل پارٹیز رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔ بصورت دیگر آل پارٹیز کانفرنس احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر اور ضلع کے عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں گی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد رہیں گی۔ اس موقع پر تمام رہنماؤں کی تجاویز پر مشتمل بارہ نکاتی اعلامیہ ترتیب دیا گیا۔ آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء نے جماعت اسلامی کے ضلع امیر محمد ابوبکر سومرو کی امامت میں نماز جماعت ادا کی۔ اس موقع پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آل پارٹیز کانفرنس کے ضلعی صدر علی ڈومکی جیکب آباد نے کہا کہ اتحاد کے کے ضلع
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.