آزاد کشمیر، پی ٹی آئی رہنما کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
مظفرآباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کو آزاد کشمیر میں بڑی سیاسی کامیابی مل گئی۔ پی ٹی آئی کے سابق ممبر اسمبلی راجہ مجاہد نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے سابق ممبر اسمبلی راجہ مجاہد نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر میں سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کا اعلان کردیا۔ تقریب میں وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور حنیف عباسی نے شرکت کیں۔
اس موقع پر لیگ رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ ن لیگ میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں، آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن میں ن لیگ ہی کامیاب ہوگی، آزاد کشمیر کی سیاست میں جو بھی ہوسکا وہ کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں آزادکشمیر اسمبلی کے انتخابات ہوں گے۔ سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کو چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر تعینات کردیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مسلم لیگ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :