ن لیگی رہنما اقبال سندھو بیگ کی اہلیہ حنا ملک چل بسیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ن) کے قائد کے دیرینہ ساتھی کارکن اور برطانیہ میں پارٹی کے سینئر نائب صدر اقبال سندھو کی اہلیہ، معروف سماجی و سیاسی رہنما حنا ملک انتقال کر گئیں۔
ان کی وفات کی خبر سن کر سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
مرحومہ نہایت ملنسار، بااخلاق، محبِ وطن اور انسان دوست شخصیت کی مالک تھیں، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے شعبہ خواتین کی ایک مخلص اور متحرک رہنما کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں۔
اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے
انہوں نے ہمیشہ اپنے شوہر اقبال سندھو کا دستِ راست بن کر سماجی، سیاسی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔حنا ملک ایک بااعتماد موٹیویشنل اسپیکر بھی تھیں اور ہر موضوع پر مدلل گفتگو اور لوگوں کو قائل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی تھیں۔
انہیں پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی اہلیہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز سے خصوصی قربت حاصل تھی، اور وہ اکثر ان کے ساتھ اپنی یادیں عوامی محافل میں شیئر کیا کرتی تھیں۔
رمضان احساس پروگرام: 12500 حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
وہ خواتین کی خودمختاری، سماجی بہبود اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیشہ سرگرم رہیں۔ برطانیہ میں بھی انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور انہوں نے اپنے اخلاق، خلوص اور کردار سے لوگوں کے دل جیت رکھے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔