بانی پی ٹی آئی کی بیماری کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئیں، ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بیماری کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئیں۔
لکھو ڈیر لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ اگر ڈاکٹر سفارش کرے گا تو ایک ماہ کے لیے بھی اسپتال منتقل کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں، لیکن جب ڈاکٹر ہی ایسی ہدایت نہیں دے رہا تو انہیں کیسے شفٹ کیا جا سکتا ہے؟
مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، پی ٹی آئی کے اندر سے منظوری آجائے تو ہمارے پاس آجائیں گے، ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ انہوں نے تو کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، بلکہ انہوں نے تو مذاکراتی کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو معائنہ کرنے کی اجازت دی گئی اور اس حوالے سے پھیلنے والی افواہیں بے بنیاد ثابت ہوئیں۔
ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، افغانستان کو اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا۔
اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حلقے میں سیوریج، سڑکوں اور سوئی گیس کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، چند ماہ میں کوئی گلی کچی نہیں رہے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایاز صادق پی ٹی آئی نہیں کی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔