شہریوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، ایس ایس پی حیدرآباد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی حیدرآباد کی رمضان المبارک کی تیسری افطار بھی آن روڈ پولیس افسران و اہلکاروں کے ساتھ ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے رمضان المبارک کی تیسری افطار 15 قاسم آباد کے انچارج ASI دانش بروہی اور دیگر عملے کے ساتھ کی اس موقع پر ڈی ایس پی قاسم آباد، ایس ایچ او قاسم آباد اور دیگر پولیس افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے۔ ایس ایس پی حیدرآباد کی جانب سے شہریوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلیے پولیس افسران کو ہدایات جاری کی کہ سحرو افطار کے اوقات میں خود سڑکوں پر آن روڈ رہیں گے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے مزید ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد کے افسران کی جانب سے رمضان المبارک میں مختلف پوائنٹس پر اہلکاروں کے ساتھ افطار کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جس سے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ایس ایس پی حیدرآباد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور امن و امان کے قیام کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی حیدرا باد رمضان المبارک
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔