پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مزید بڑھنے لگے، علیمہ خان کے انٹرویو پر شاندانہ گلزار کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز

پشاور: (آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے انٹرویو پر تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات شدت پکڑتے جارہے ہیں، حال ہی میں علیمہ خان نے ایک انٹرویو دیا جس پر ایم این اےشاندانہ گلزار نے پارلیمانی پارٹی واٹس ایپ گروپ میں اپنا سخت ردعمل دیا۔

شاندانہ گلزارنے واٹس ایپ گروپ میں بغیر نام لیے کہا کہ ایسے بیانات دیکھ رہے ہیں جن کا سبب صدمہ، بڑھاپا اور شدید ذہنی دباؤ ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ان خواتین کو اس عمرمیں گھر پر پوتے پوتیوں کے ساتھ ہوناچاہیے، پارٹی کو 8 فروری پرتوجہ دینےکاکہاگیا اور اسی دن ان کی بسنت کی ویڈیو موجود ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکے خلاف کارروائی سے متعلق باتوں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ان کے خلاف کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سےگزارش کی ہے کہ پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی، علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، ہماری ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشدید فوجی دباؤ کے باوجود ایران امریکا کے سامنے نہ جھکا، ٹرمپ کی مایوسی بڑھ گئی شدید فوجی دباؤ کے باوجود ایران امریکا کے سامنے نہ جھکا، ٹرمپ کی مایوسی بڑھ گئی برطانیہ: مسجد کے باہر چاقو حملہ، پاکستانی نژاد نوجوان جاں بحق چھٹا بین الاقوامی طلبہ کنونشن و ایکسپو 2026، اسلام آباد میں 4 تا 6 مئی کو منعقد ہوگا صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت سعودی عرب کا 299واں یومِ تاسیس: مملکت بھر میں شاندار تقریبات، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت عالمی یوم اسکاوٹس کے موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پیغام TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اندرونی اختلافات شاندانہ گلزار پی ٹی ا ئی علیمہ خان کہا کہ

پڑھیں:

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔

تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟

توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل