Islam Times:
2026-07-24@01:15:18 GMT

ٹرمپ ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، پی چدمبرم

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

ٹرمپ ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، پی چدمبرم

بھارت کے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ اس بات پر حیران نہیں ہیں کہ امریکی سپریم کورٹ کیجانب سے اعلان کردہ نام نہاد ریسیپروکل ٹیرف کو کالعدم قرار دینے کے بعد ٹرمپ شدت سے ٹیرف دوبارہ لگانے کے طریقے تلاش کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر "ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے" کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اقدام کی مذمت کی جانی چاہیئے۔ بھارت کے سابق وزیر خزانہ چدمبرم نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ وہ اس بات پر حیران نہیں ہیں کہ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے 2 اپریل 2025ء کو اعلان کردہ نام نہاد ریسیپروکل ٹیرف کو کالعدم قرار دینے کے بعد ٹرمپ شدت سے ٹیرف دوبارہ لگانے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ کچھ مبصرین اور بی جے پی کی طرف جھکاؤ رکھنے والے ٹرول، کسی نہ کسی طریقے سے، ٹیرف برقرار رکھنے کے ٹرمپ کے فیصلے کو درست ثابت کر رہے ہیں۔ کیا انہیں یہ احساس ہے کہ محصولات نے تجارت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور وہ اصولوں پر مبنی تجارتی آرڈر کے خلاف تھے جس کی تمام ممالک خواہش کرتے ہیں، کیا وہ سمجھتے ہیں کہ محصولات نے امریکی برآمدات کو نقصان پہنچایا ہے۔

کانگریس کے مرکزی لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ تمام ممالک نے ٹرمپ کے فیصلوں کی مذمت کی اور انہیں "ہتھیاروں کے ٹیرف" قرار دیا۔ انہوں نے کہا "(امریکی سپریم کورٹ کے) فیصلے کے بعد، صدر ٹرمپ (قانون کے دیگر قواعد کے تحت) جو کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ بھی ٹیرف کو ہتھیار بنانا ہے اور اس کی بھی مذمت کی جانی چاہیئے"۔ امریکہ بھارت تجارتی معاہدے پر ٹرمپ کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے (جس میں انہوں نے کہا کہ "کچھ نہیں بدلے گا" اور یہ کہ ہندوستان ٹیرف ادا کرتا رہے گا اور امریکہ نہیں کرے گا)، چدمبرم نے متوازن معاہدے کو یقینی بنانے کے مرکزی حکومت کے دعوؤں پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے سوال کیا "کیا یہ وہ لین دین ہے جس کا وعدہ کیا گیا تھا جب ہندوستان اور امریکہ نے 2 فروری 2026ء کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا؟ کیا یہ وہ کامیابی ہے جس کا ہندوستانی حکومت نے مشترکہ بیان کے فوراً بعد جشن منایا"۔ امریکی سپریم کورٹ کے عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے سے مایوس صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز تمام ممالک پر ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ نے جمعہ کو 24 فروری سے شروع ہونے والے 150 دنوں کے لیے ہندوستان سمیت تمام ممالک پر 10 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی سپریم کورٹ تمام ممالک کر رہے ہیں نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کے ٹیرف کو کے بعد

پڑھیں:

پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی خودمختاری کے تحفظ اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے روبوٹکس اور اٹانومس سسٹمز کی ترقی کے لئے سپارک اینڈ ایلیویٹ پروگرام کے آغاز اور 20 ملین ڈالر کا پاکستان وینچر فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ پاکستان نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں ملکی صلاحیتیں بڑھانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے۔

اسلام آباد میں انڈس راس روبوٹکس اینڈ اٹانومس سسٹمز ایکسپو 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انڈس راس روبوٹکس اینڈ اٹانومس سسٹمز ایکسپو سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں صف اول کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے، یہ نمائش اور اس طرح کے اقدامات پاکستان کو 21ویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی میں صف اول کا ملک بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال کے اوائل میں پاکستان نے انڈس اے آئی سمٹ کی بھی میزبانی کی، جس سے مصنوعی ذہانت کے دور میں پاکستان کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیےحکومتی نمائندوں، ٹیکنالوجی لیڈرز اور محققین کاروباری افراد کو مل بیٹھنے کا موقع ملا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ آج انڈس راس ایکسپو سے اس وژن کو عملی شکل دینے کا موقع حاصل ہوا ہے کہ کس طرح جدت کو فعال سلوشنز میں تبدیل کریں، روبوٹکس اور ڈرونز کی جدت سے معیشت مضبوط سلامتی بہتر اور عوام کی زندگی آسان ہوگی، اس جہت نے اکیڈیمیا، انڈسٹری، اسٹارٹ اپس اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میرے بچپن میں ٹیکنالوجی کی جدت بلیک اینڈ وائٹ ٹیلی ویژن کی آمد تھی اور خاندان کے تمام افراد’’اچے برج لاہور دے‘‘ جیسی پاکستان ٹیلی ویژن کی کلاسک نشریات کو مل کر دیکھتے تھے لیکن آج دنیا ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت آگے بڑھ گئی ہے اور ہم تاریخ کے ایک غیر معمولی دور میں ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ زرعی پیداوار کے لیے پانی اور دیگر بنیادی عوامل کی ضرورت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آج ٹیکنالوجی کی جدید شکل ہمارے سامنے موجود ہے، آج مشینیں محسوس کر کے تیزی سے فیصلے اور ان پر عمل درآمد کرتی ہیں جو کبھی خواب لگتا تھا آج حقیقت بن کر ہمارے سامنے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ فخریہ طور پر کہتا ہوں کہ پاکستان نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں ملکی صلاحیتیں بڑھانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی، سیمولیٹرز 100 فیصد پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی گئی ہے۔ 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں مسلح افواج نے جدید آٹونومس سسٹمز اور سائبر سیکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا، معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی معاونت شان دار رہی اور ہماری مسلح افواج نے ملکی خود مختاری کے تحفظ کے لیے آہنی عزم کے مظاہرے کے ساتھ ساتھ ملکی صلاحیتوں، ٹیکنالوجی کی ترقی اور اور آپریشنل مہارت کا بھی بھرپور ثبوت دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دفاعی شعبے میں شان دار کامیابیاں مادر وطن کے قومی دفاع کا لازمی جزو ہیں، اس سے ہمارے سیکیورٹی کا نظام مضبوط ہوگا، دفاع مزید ناقابل تسخیر ہو جائے گا اور اس سے ابھرتے اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، دفاع میں آٹونومس صلاحیتوں کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا انقلاب چند جدید معیشتوں، بڑی کارپوریشنز اور بڑے شہروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ سب کے لیے مساوی ترقی ہونی چاہیے، کسانوں کی حالت بہتر ہو، چھوٹے کاروبار فروغ پائیں،کاروبار کرنے والی خواتین کو سہولیات ملیں اور کمزور طبقات کو فائدہ پہنچے، محفوظ اور شفاف آٹونومس سسٹمز کے لیے واضح قانون سازی اور اخلاقی فریم ورک بنانا چاہیے۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل