پی ایس ایل 11 میں شامل فرنچائز راولپنڈی نے ٹیم کے نام کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں شامل نئی فرنچائز راولپنڈی نے اپنی ٹیم کے نام کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی کے دوران ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فرنچائز حاصل کی تھی۔ بعد ازاں مالکان نے ٹیم کا تعلق ملتان کے بجائے راولپنڈی سے جوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اتوار کے روز فرنچائز انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک 25 سیکنڈ کی ویڈیو کے ذریعے ٹیم کا نام “پنڈِز” رکھنے کا اعلان کیا۔ ویڈیو میں راولپنڈی شہر کے نمایاں مقامات دکھائے گئے جبکہ پس منظر میں پرجوش موسیقی شامل کی گئی تھی۔
ویڈیو کے کیپشن میں کہا گیا کہ راولپنڈی ٹیم کا باضابطہ نام “پنڈِز” ہے۔ پیغام میں عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم بے خوف ہیں، مقابلے کے لیے تیار ہیں، نیا جذبہ لے کر میدان میں اتر رہے ہیں اور کھیل کا انداز بدلنے آئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔