بزنس کمیونٹی کا صدر ایف پی سی سی آئی مدتِ ملازمت میں مزید توسیع کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز ) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدور اور ممتاز کاروباری شخصیات کے ایک اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال، تاجر برادری کو درپیش چیلنجز اور بالخصوص چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں (SMEs) کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدور سجاد سرور، قربان علی اور صدر گلگت سمال چیمبر ارمان شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور طارق خان جدون، محمد رازق، چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزی ملک بھی موجود تھے ۔

وفد کے ارکان نے عاطف اکرام شیخ کو بزنس کمیونٹی کے حقوق کے لیے ان کی جرات مندانہ آواز اٹھانے اور بہترین خدمات پیش کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عاطف اکرام شیخ نے مشکل ترین معاشی حالات میں بھی صنعت کاروں اور تاجروں کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ہے۔بزنس کمیونٹی کے وسیع تر مفاد اور ایف پی سی سی آئی میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے وفد نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ عاطف اکرام شیخ کی غیر معمولی کارکردگی اور تاجروں کے مابین ان کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے،

ان کی بطور صدر ایف پی سی سی آئی مدتِ ملازمت میں مزید 2 سال کی توسیع کی جائے۔ملاقات کے دوران سجاد سرور، قربان علی اور ارمان شاہ نے صدر ایف پی سی سی آئی کو ملک بھر میں ایس ایم ایز (SMEs) کو درپیش سنگین مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے بجلی، گیس کی قیمتوں اور ٹیکسوں کے بوجھ سے چھوٹے کاروباروں پر پڑنے والے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔قربان علی اور ارمان شاہ نے گلگت سمال چیمبر کی نمائندگی کرتے ہوئے دور افتادہ علاقوں کے تاجروں کو درپیش لاجسٹک اور انتظامی رکاوٹوں کا ذکر کیا۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ SMEs کے مسائل کو اعلی حکومتی ایوانوں تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک چھوٹے درجے کے تاجروں کو ریلیف نہیں دیا جاتا، ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن تمام چیمبرز کے ساتھ مل کر ایک جامع معاشی پلان پر کام کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ، تین اہلکار شہید کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ، تین اہلکار شہید کیا گورنر سندھ واقعی چھٹی پر چلے گئے؟ حقیقت سامنے آ گئی اقتصادی پالیسی سازی میں چیمبرز کی وسیع تر شمولیت کو یقینی بنایا جائے:صدر آئی سی سی آئی عمران خان کے نامزد لیڈر آف دی اپوزیشن محمود خان اچکزئی کی تعیناتی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی دوسری بڑی مندی، اربوں روپے ڈوب گئے افطار ڈنر 2026: بیرونِ ملک تھائی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی ایک کاوش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صدر ایف پی سی سی آئی بزنس کمیونٹی

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران