2026 ورلڈ کپ ٹکٹس کی فروخت کا آغاز، کیا قیمتیں مقرر کی گئیں ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ 2026 ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت رواں ماہ کے آخر سے شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ نے دسمبر میں فیفا ورلڈ کپ ڈرا کا اعلان کردیا
ابتدائی مرحلے میں ایک ملین ٹکٹس جاری کیے جائیں گے، جن کی قیمتیں 60 ڈالر سے لے کر 6,730 ڈالر تک رکھی گئی ہیں۔
سب سے سستا اور سب سے مہنگا ٹکٹفیفا کے مطابق گروپ اسٹیج میچز کے لیے کیٹیگری فور ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 60 ڈالر ہوگی، جبکہ ورلڈ کپ فائنل کے لیے کیٹیگری ون ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 6,730 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
تاہم ’ڈائنامک پرائسنگ‘ کے تحت طلب کے مطابق یہ قیمتیں اوپر نیچے ہو سکتی ہیں۔
ڈائنامک پرائسنگ پر بحثٹکٹوں کی ڈائنامک پرائسنگ اس سے قبل رواں سال امریکا میں کلب ورلڈ کپ کے دوران بھی زیر بحث رہی، جہاں کئی میچز کے ٹکٹس آخری وقت میں کم قیمت پر دستیاب ہوئے۔
FIFA set to kick off 2026 World Cup ticket sales
48 teams will play in the United States, Canada and Mexico from June 11-July 19 next yearhttps://t.
— Gulf News (@gulf_news) September 3, 2025
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہائمو شیرگی نے کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد آمدنی کو بہتر بنانا ہے لیکن ساتھ ہی اسٹیڈیمز کو بھرنا بھی ضروری ہے۔ یہ ہمیشہ مختلف عوامل کے درمیان توازن کا معاملہ ہوتا ہے۔
فیفا نے بتایا کہ پری سیل 10 سے 19 ستمبر تک جاری رہے گی، جبکہ کامیاب امیدوار یکم اکتوبر سے 21 اکتوبر تک اپنے مختص وقت کے اندر ٹکٹ خرید سکیں گے۔
اگلا مرحلہ نومبر میں ہوگا اور پھر ورلڈ کپ ڈرا کے بعد دسمبر 5 کو مزید ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔
میزبان ٹیموں کے میچز امریکا (گروپ ڈی) اپنے میچز لاس اینجلس (12 جون اور 25 جون 2026) اور سیئٹل (19 جون 2026) میں کھیلے گا۔ میکسیکو (گروپ اے) افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی میں کھیلے گا، اس کے بعد 18 جون کو گواڈالاجارا اور 24 جون کو دوبارہ میکسیکو سٹی میں میدان میں اترے گا۔ کینیڈا (گروپ بی) ٹورنٹو (12 جون) اور وینکوور (18 اور 24 جون) میں اپنے میچز کھیلے گا۔ فائنل کی میزبانیورلڈ کپ 2026 کا فائنل 19 جولائی کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ٹکٹس فٹبال ورلڈ کپ 2026 فٹبال ورلڈ کپ ٹکٹس فیفا فیفا ورلڈ کپذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا ٹکٹس فٹبال ورلڈ کپ 2026 فیفا فیفا ورلڈ کپ ورلڈ کپ 2026
پڑھیں:
طوطے پالنے اور خرید و فروخت کے لیے نیا قانونی مسودہ تیار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے طوطے (Parrot) پالنے اور ان کی خرید و فروخت کے حوالے سے نیا قانونی مسودہ تیار کر لیا ہے، جسے منظوری کے لیے پنجاب کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اس مسودے کا مقصد پرندوں کے غیر قانونی کاروبار کو روکنا اور ان کی باقاعدہ رجسٹریشن کے ذریعے بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق مسودے میں کہا گیاہےکہ اب گھروں میں پالے جانے والے مختلف اقسام کے طوطے رجسٹریشن کے دائرے میں آئیں گے۔ ان میں خاص طور پر الیگزینڈرائن، روز رنگڈ، سلیٹی ہیڈڈ اور پلم ہیڈڈ طوطے شامل ہیں، ان اقسام کو وائلڈ لائف کے دوسرے شیڈول میں شامل کیا گیا ہے تاکہ ان کی افزائش اور خرید و فروخت کو منظم کیا جا سکے۔
نئے قانون کے تحت ہر طوطے کی رجسٹریشن کے لیے ایک ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی طوطے پالنے والوں کے لیے چھوٹے اور بڑے بریڈرز کی کیٹیگری بھی بنائی گئی ہے تاکہ شوقیہ افراد اور تجارتی پیمانے پر بریڈنگ کرنے والوں میں فرق رکھا جا سکے۔
مزید یہ کہ طوطے اب صرف لائسنس یافتہ ڈیلرز کو ہی فروخت کیے جا سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد بلیک مارکیٹ اور غیر قانونی خرید و فروخت کو روکنا ہے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق طوطوں کی غیر قانونی تجارت نہ صرف ان کی بقا کے لیے خطرہ ہے بلکہ اس سے جنگلی حیات کے توازن پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ایک افسر نے بتایا کہ حکومت اس قانون کے ذریعے لوگوں کو قانونی دائرے میں لا کر ان کے شوق کو بھی محفوظ بنانا چاہتی ہے اور پرندوں کی نسلوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنانا مقصود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کی منظوری کے بعد رجسٹریشن نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔
خیال رہےکہ یہ اقدام پاکستان میں پہلی بار پرندوں کی باقاعدہ نگرانی اور تحفظ کی سمت میں اہم پیش رفت ہے، توقع ہے کہ اس قانون سے نایاب اقسام کے طوطوں کو بچانے اور ان کی آبادی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔