وی ورلڈ: پاک سعودی تعلقات عصری اور تاریخی دونوں اعتبار سے انتہائی اہم ہیں، ڈاکٹر طلحہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
وی نیوز کے نمائندہ برائے سعودی عرب ڈاکٹر طلحہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی نوعیت نہ صرف عصری اعتبار سے اہم ہیں بلکہ یہ تاریخی اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی ہمارے بھائی ہیں، ہمیشہ کے لیے بھائی، ترجمان پاک فوج کا پاک سعودی تعلقات کو خراج تحسین
وی نیوز کے پروگرام وی ورلڈ میں گفتگو ڈاکٹر طلحہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ گہرائی اور مضبوطی آئی ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طلحہ نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیے: پاک سعودی تعلقات میں مزید بہتری اور اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر طلحہ
انہوں نے کہا کہ سنہ 2024 میں پاکستان نے سعودی عرب کو 710 ملین ڈالر کی برآمدات کیں جو سال 2023 کے مقابلے میں 3 ملین ڈالر زیادہ تھیں۔
مزید پڑھیں: پاک سعودی تعلقات کی تاریخ: سعودی عرب کب کب کام آیا؟
ڈاکٹر طلحہ نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے جو 3 ارب ڈالر دیے تھے ان کی واپسی کی مدت میں اضافہ بھی کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ سعودی عرب کی جانب سے جو 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے وعدے کیے گئے تھے ان کے لیے اعلیٰ سطحی رابطے جاری ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک سعودی تعلقات پاک سعودی عرب دوستی نمائندہ وی نیوز ڈاکٹر طلحہ وی ورلڈ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک سعودی تعلقات پاک سعودی عرب دوستی نمائندہ وی نیوز ڈاکٹر طلحہ وی ورلڈ پاک سعودی تعلقات ڈاکٹر طلحہ کے درمیان نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔