data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شارلٹ: چیلسی نے 2025 فیفا کلب ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پرتگالی ٹیم بینفیکا کو اضافی وقت میں 1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ میچ امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ کے بینک آف امریکہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق میچ کا پہلا ہاف 0-0 پر ختم ہوا، دونوں ٹیمیں سخت دفاعی کھیل پیش کرتی رہیں اور گول کے مواقع پیدا کرنے میں ناکام رہیں،چیلسی نے 64ویں منٹ میں ریکس جیمز کے شاندار گول کی بدولت 0-1 کی برتری حاصل کی۔ تاہم 85ویں منٹ میں اچانک آنے والی لائٹننگ اسٹورم کے باعث میچ روک دیا گیا اور یہ وقفہ دو گھنٹے جاری رہا۔

کھیل دوبارہ شروع ہونے کے بعد، بینفیکا نے 90+5 ویں منٹ میں انخل ڈی ماریا کے پینلٹی گول کی مدد سے میچ برابر کر دیا،اضافی وقت کے دوسرے ہی منٹ میں بینفیکا کے کھلاڑی جیانلوکا پریستیانی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس کے بعد چیلسی نے اپنی حکمت عملی میں تیزی لاتے ہوئے مسلسل حملے شروع کر دیے۔

108ویں منٹ میں کرسٹوفر اینکونکو نے ٹیم کی برتری بحال کی، 114ویں منٹ میں پیڈرو نیٹو نے اسکور کو 1-3 کر دیا ، 117ویں منٹ میں کیئرنن ڈیوزبری-ہال نے چوتھا اور آخری گول کر کے بینفیکا کی شکست پر مہر ثبت کر دی۔

چیلسی اب کوارٹر فائنل میں برازیل کی ٹیم پالمیراس سے مقابلہ کرے گا، جو لاطینی امریکہ کی ایک مضبوط اور تجربہ کار ٹیم سمجھی جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیلسی نے

پڑھیں:

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کل مدمقابل ہونگے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کولمبو: آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدِمقابل آئیں گے، پہلے میچ میں پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے سری لنکا کو مات دی تھی۔

دونوں ٹیمیں کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ کی تیاری کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ ہفتے کو شیڈولڈ تھی مگر بارش کے سبب یہ پریکٹس سیشن منسوخ ہو گیا تھا۔ٹاکرے کی تیاری کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے اِن ڈور سیشن میں جم کر پریکٹس کی۔

ایک روزہ کرکٹ میں اگر دونوں ٹیموں کے ریکارڈ کی بات کی جائے تو اس فارمیٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 11 مقابلے ہو چکے ہیں اور تمام میں بھارت نے فتح حاصل کی ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کل مدمقابل ہونگے
  • فیفا ورلڈکپ 2026 کیلیے منفرد خصوصیات والی آفیشل میچ بال متعارف
  • انگلینڈ نے ویمنز ورلڈ کپ2025 کی مضبوط ٹیم کو بری طرح شکست سے دوچار کر دیا
  • شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ ،نور زمان کی سیمی فائنل میں رسائی
  • ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ،عالمگیر جمخانہ سیمی فائنل میں
  • صدرپی ایف ایف سید محسن گیلانی فیفا یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی کے رکن مقرر
  • نمیبیا اور زمبابوے نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جگہ بنالی
  • شارلٹس ول اوپن اسکواش: نور زمان کی سیمی فائنل میں رسائی
  • ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
  • ویمنز ورلڈ کپ: ایشلے گارڈنر کی سنچری، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی