لیونل میسی کا 2026 ورلڈ کپ میں شرکت کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ارجنٹائن کے مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی نے آئندہ سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
38 سالہ میسی نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا،اگر میں 100 فیصد فٹ ہوا اور ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکا تو ضرور ورلڈ کپ کھیلنا چاہوں گا۔
میسی نے حال ہی میں اپنی کلب ٹیم انٹر میامی کے ساتھ معاہدے میں 2028 تک توسیع کی ہے، جس سے ان کے کھیل جاری رکھنے کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔میسی اب تک ارجنٹینا کی جانب سے 195 میچز میں 114 گولز کر چکے ہیں۔ اگر وہ 2026 کا ورلڈ کپ کھیلتے ہیں تو یہ ان کے کیریئر کا چھٹا فیفا ورلڈ کپ ہوگا — جو ایک تاریخی سنگ میل ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ورلڈ کپ
پڑھیں:
بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری 2026 کو کرانے کا اعلان
بنگلادیشی الیکشن کمیشن نے بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری 2026 کو کرانے کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ سال 5 اگست کو طلبہ کے احتجاج پر اس وقت کی وزیراعظم حسینہ واجد اپنا 15 سالہ دور اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہوئی تھیں۔
بنگلادیش میں طلبہ احتجاج کے بعد سابق وزیراعظم حسینہ واجد بنگلادیش چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔
حسینہ واجد کے فرار ہونے کے بعد سے بنگلادیش میں عبوری حکومت نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے سنبھالی تھی۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو بنگلادیش میں عام انتخابات آئندہ سال فروری میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ اعلان بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے اگلے سال فروری میں انتخابات کرانے کا کہا ہے۔