ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے آئندہ برس فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کا عزم ظاہر کردیا۔

لیونل میسی اپنی فٹنس جانچنے کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

38 سالہ میسی نے کہا ہے کہ اگر میں 100 فیصد ٹھیک اور ٹیم کے لیے مفید ثابت ہو سکا تو لازمی طور پر ایونٹ کا حصہ بننا چاہوں گا۔

گزشتہ دنوں انہوں نے انٹرمیامی سے 2028 تک معاہدے میں توسیع کرکے اپنے بلند عزائم کو تقویت دی ہے۔

میسی نے اب تک ارجنٹینا کے لیے 195 میچز میں 114 گولز کیے ہیں۔

اگر وہ 2026 ورلڈ کپ میں کھیلتے ہیں تو یہ ان کا چھٹا ورلڈکپ ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہےگی، سلمان علی آغا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہےکہ غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہےگی۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ میں کافی کچھ سیکھا ہے، غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے، غلطیوں پربات ضرور کی جاتی ہے،کیونکہ غلطیوں کودہرانا نہیں چاہتے۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ جس گراؤنڈ پربھی جاتےہیں، اُس کے اعداد وشمار دیکھتے ہیں، گراؤنڈ کے اوسط اسکور سے زیادہ رنز کرنےکی کوشش کرتے ہیں، میری انفرادی پرفارمنس حالیہ دو تین سیریز سے اچھی نہیں رہی، میری کوشش ٹیم کو جتوانےکی ہوگی، میری پہلی ترجیح بیٹنگ کی طرف ہوتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ضرورت پڑی تو بولنگ بھی کروں گا۔

کپتان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کہنا تھا کہ بابراعظم کے پاس 100 سے زیادہ میچز کا تجربہ ہے، بابراعظم ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں ان کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

سلمان علی آغاکا کہنا تھا کہ کوچ مائک ہیسن مجھے پیغام نہیں بھیجتے، میں خود گراؤنڈ میں فیصلہ کرتا ہوں، ڈیتھ اوور میں بولنگ میں بہترکرنےکی ضرورت ہے، بیٹرز کو اسٹرائیک ریٹ پر کام کرنا ہے، عبدالصمد، حسن نواز اور محمد نواز پاور ہٹنگ کے لیے استعمال ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیاکپ کا فائنل کھیلنا مثبت پوائنٹ ہے، 15 کھلاڑیوں کو دیکھتے ہیں جو موجود نہیں اس کو یادکرنےکا فائدہ نہیں، میں کپتان ہوں، میری رائے بھی سلیکشن میں رہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں سیکیورٹی خدشات، پاکستان ہاکی ٹیم جونیئر ورلڈکپ 2025 سے دستبردار
  • عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کرنے والے افغان خارجی دہشت گرد کا اعترافی بیان سامنے آگیا
  • لیونل میسی کا 2026 ورلڈ کپ میں شرکت کا عندیہ
  • ریاض کانفرنس، صدر فیفا فٹ بال لے آئے  شہباز شریف بھی لطف اندوز ہوئے 
  • یو اے ای نے مالی سال 2026 کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کرلیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہےگی، سلمان علی آغا
  • کیا واقعی ماہرہ خان نے کاسمیٹک سرجریز کا سہارا لیا؟ اداکارہ کا ردِعمل سامنے آگیا
  • عمران خان کیخلاف کیس میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا
  • کےالیکٹرک کے ٹیرف سے متعلق فیصلہ؛ گمراہ کن پروپیگنڈے سےمتعلق پاور ڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا