لیونل میسی کے دورۂ بھارت میں بدنظمی، کولکتہ اسٹیڈیم واقعہ پر آرگنائزر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولکتہ: عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی کے دورۂ بھارت کے دوران کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں شدید بدنظمی کے معاملے پر شو کے مرکزی آرگنائزر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آرگنائزر کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ میسی کے ہمراہ چارٹرڈ جہاز پر روانگی کی تیاری کر رہا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں لیونل میسی کی آمد کے موقع پر انتظامی ناکامی اور سیکیورٹی کی ناقص صورتحال دیکھنے میں آئی، جس پر شائقین فٹبال کی بڑی تعداد شدید ناراض ہوگئی، میسی کی مختصر موجودگی، ناقص انتظامات اور شائقین تک رسائی نہ ہونے کے باعث اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں محض 10 سے 20 منٹ تک موجود رہے، جس کے بعد وہ روانہ ہوگئے تھے، اس دوران میسی نے نہ تو فٹبال کک لگائی اور نہ ہی کسی نمائشی سرگرمی میں حصہ لیا، جس پر ہزاروں کی تعداد میں موجود مداحوں نے شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کیا۔ مشتعل شائقین نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ بھی کی اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
مداحوں کا شکوہ تھا کہ میسی کو سیاست دانوں، وزرا اور دیگر اہم شخصیات نے گھیر رکھا تھا، جس کی وجہ سے عام شائقین انہیں قریب سے دیکھنے سے محروم رہے، وہ گھنٹوں انتظار کے بعد اسٹیڈیم پہنچے لیکن انہیں صرف چند لمحوں کے لیے دور سے میسی نظر آئے، جسے انہوں نے اپنی توقعات کے برعکس قرار دیا۔
شائقین نے ایونٹ کو بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر میسی صرف چند منٹ کے لیے آنا تھا تو بہتر انتظامات اور واضح معلومات فراہم کی جانی چاہییں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک منظم فٹبال ایونٹ کے بجائے محض ایک نمائشی اور ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بدنظمی، عوامی نقصان اور انتظامی غفلت کے الزامات کے تحت شو آرگنائزر کو حراست میں لے لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد میں شامل دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ کولکتہ اور حیدرآباد کے بعد لیونل میسی اپنے دورۂ بھارت کے سلسلے میں آج ممبئی پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کی مصروفیات شیڈول کے مطابق جاری رہنے کی اطلاعات ہیں، کولکتہ کے واقعے نے میسی کے بھارتی دورے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور ایونٹ مینجمنٹ کی صلاحیت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم میں لیونل میسی میسی کے
پڑھیں:
فٹبال کوچ کو خاتون کیساتھ نازیبا تعلقات پر برطرفی کے بعد گرفتار بھی کرلیا گیا
یونیورسٹی آف مشی گن کے فٹبال کوچ شیروون مور کو خاتون عملے کے ساتھ نازیبا تعلقات پر برطرف کرنے کے چند گھنٹوں بعد حراست میں بھی لے لیا گیا۔
یونیورسٹی آف مشی گن کے فٹبال کوچ شیروون مور پر الزام تھا کہ انھوں نے ٹیم کے عملے میں شامل ایک خاتون کے ساتھ نامناسب تعلق قائم کیا تھا۔
بعد ازاں کوچ شیرون مور اُن خاتون کے ساتھ نامناسب رویّے اور استحصال کے مرتکب بھی پائے گئے تھے جس پر انھیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔
اس کے چند گھنٹوں بعد ہی مبینہ حملے کے الزام میں شیروون مور کو حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں اس لیے تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں البتہ کیس پراسیکیوٹر کو بھیج دیا گیا ہے۔
قبل ازیں یونیورسٹی آف مشی گن نے فٹبال کوچ کی برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اندرونی تفتیش میں قابل اعتماد شواہد ملنے پر یہ فیصلہ لیا گیا۔
یونیورسٹی ایتھلیٹک ڈائریکٹر کے بقول فٹبال کوچ نے عملے کی رکن کے ساتھ نامناسب تعلقات قائم کیے جو یونیورسٹی پالیسی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
شیروون مور کی برطرفی کے ساتھ یونیورسٹی آف مشی گن نے بِف پوگی کو فٹبال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
یاد رہے کہ شیروون مور کو چالاکی سے مخالف ٹیم کے گیم پلان سے متعلق آن فیلڈ اشارے دیکھنے کے الزام میں سیزن سے پہلے ہی دو میچوں کی معطلی کا سامنا تھا۔