فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار کسی پاکستانی کھلاڑی کی شمولیت ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل ہوگا، پاکستان سے تعلق رکھنے والے فٹبالر حارث زیب کا نیوزی لینڈ کے کلب ’’ آکلینڈ سٹی‘‘ سے معاہدہ ہوگیا ہے۔
آکلینڈ سٹی اس سال ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔
آکلینڈ سٹی نے اوشیانا چیمپئنز لیگ جیت کر فیفا کلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
فیفا کلب ورلڈ کپ میں آکلینڈ کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ، ارجنٹائن کے بوکا جونیئر اور پرتگال کے کلب بینفیکا سے مقابلہ ہوگا۔
حارث زیب نے آکلینڈ سٹی کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کردی ہے۔
23 سالہ ونگر حارث زیب کو 2023 کے چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں بلایا گیا تھا۔
انجری کی وجہ سے حارث زیب ماریشس میں ہونیوالا ایونٹ نہیں کھیل سکے تھے۔
2001 میں نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے حارث پاکستان اور نیوزی لینڈ کی شہریت رکھتے ہیں۔
پاکستانی شہریت ہونے کی بنیاد پر حارث زیب پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہیں۔
نوجوان فٹبالر پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اپنی دستیابی سے پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا کلینڈ سٹی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔