data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

( رپورٹ: مقصود احمد خان) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر محترمہ نیٹلی اے بیکر سے اعلیٰ سطح کی ملاقات کی، جس کا مقصد فٹ بال کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا تھا۔

ملاقات کے دوران صدر پی ایف ایف نے فیڈریشن کے نئے وژن اور امریکی سفارت خانے کے ساتھ تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم آفس اور وزارتِ کھیل کی جانب سے ملنے والی بھرپور حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “ہماری کوششیں محض کھیل تک محدود نہیں، بلکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا ایک مشن ہے۔ ہم اپنے ڈھانچے کو عالمی معیار کے مطابق ڈھال کر ایسی نسل تیار کر رہے ہیں جو دنیا بھر میں پاکستان کی حقیقی اور متحرک روح کی نمائندگی کرے۔”

امریکی سفیر نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران سید محسن گیلانی کی قیادت میں فیڈریشن کی ترقی اور فٹ بال کے مداحوں میں بڑھتے جوش و خروش کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران تین بنیادی ترجیحات پر اتفاق کیا:

خواتین کے فٹ بال کی ترقی

نوجوانوں کے لیے ہائی پرفارمنس پروگرامز

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تشہیری مہم، جس کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کر رہے ہیں

سید محسن گیلانی نے فیفا ورلڈ کپ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس عالمی مہم کی کامیاب میزبانی کے لیے امریکی تعاون کا مکمل عہد کرتا ہے، جو پاکستان کے مثبت تشخص کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا سنہرا موقع ہے۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ یہ شراکت داری صرف کھیل تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ ثقافتی تبادلے اور طویل مدتی نظم و نسق کے ذریعے پاکستان میں فٹ بال کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں مددگار ہوگی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فٹ بال

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف