فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور یورپی یونین سے تمام شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم سے یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر رائمنڈاس کاروبلس نے جمعرات کو ملاقات کی۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے یورپی یونین سے تجارت، ترقی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

انھوں نے یورپی یونین سے مائیگریشن اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں بھی مضبوط تعاون کے عزم کو دہرایا۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جی ایس پی پلس اسکیم کے کلیدی کردار پر زور دیا اور کہا  حکومت پاکستان یورپی یونین سے تجارتی فروغ پر قریبی تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بالخصوص جی ایس پی پلس کے ذریعے تجارتی فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ سال برسلز میں پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ پر بھی اظہار اطمینان کیا۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے یورپی یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلس نے کہا پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، یورپی یونین جی ایس پی پلس کے تحت تجارت کے فروغ پر قریبی روابط کے لیے پُر عزم ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اپریل میں یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کے ذریعے بھی قریبی روابط کے لیے پُر عزم ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: یورپی یونین سے یورپی یونین کے کے لیے پ عزم ہے

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش