اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جامع حکمت عملی اور مو ثر ٹیم کے ساتھ عملی اقدامات کر رہی ہے اور جلد پاکستان سے اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں پولیو کے مکمل سدِباب تک بل گیٹس فاو نڈیشن جیسے قابلِ اعتماد شراکت داروں کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے گیٹس فاو نڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس کی قابلِ قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جبکہ پولیو کے خلاف جدوجہد میں بل گیٹس اور مسلم برادر ممالک بالخصوص سعودی عرب کے تعاون پر حکومت پاکستان بے حد شکر گزار ہے۔ اگرچہ پولیو کے خلاف جاری جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، تاہم اس بیماری کے مکمل خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مزید اقدامات ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو سے متعلق عوامی آگاہی اور ویکسین کی فراہمی کے لیے وفاقی وزارتِ صحت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جامع سفارشات مرتب کرے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران گیٹس فاو نڈیشن اور مسلم برادر ملک سعودی عرب کی جانب سے انسداد پولیو کے لیے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گیٹس فاو نڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس نے پاکستان میں کامیابی سے جاری انسداد پولیو مہم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کو بل گیٹس کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا میں پائیدار امن صرف اس صورت ممکن ہے جب لوگ عزت وقار، باہمی احترام اور افہام و تفہیم کا طرز عمل اختیار کریں۔ وزیراعظم نے عالمی یوم پرامن بقائے باہمی پراپنے پیغام میں کہا کہ کرہ ارض پر تعلیم ، مکالمے اور بین المذاہب تعاون کے ذریعے تصادم اور کشیدگی کا مقابلہ کرنا ہے۔ پاکستان آج اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر پر امن بقائے باہمی کا عالمی دن منا رہا ہے جسکا مقصد ممالک اور نوع انسانی کے مابین ہم آہنگی، اتحاد اور باہمی احترام کا فروغ ہے۔ آج کی دنیا میں پر امن و بقائے باہمی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پولیو کے خاتمے کے کے مکمل بل گیٹس کے لیے

پڑھیں:

صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف