2025-05-15@16:38:05 GMT
تلاش کی گنتی: 5890
«کے لیے پ»:
غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات دکھائے جانے پر آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی۔ آئی پی ایل انتظامیہ نے لیگ کے حتمی مراحل کو مکمل کرنے کے لیے فرنچائزز کو کھلاڑیوں کے وقتی متبادل سائن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان پر بھارتی جارحیت کے بعد حالات کشیدہ ہونے کے باعث لیگ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنا پڑ گیا تھا جس کے بعد کچھ کھلاڑیوں نے سیکیورٹی کی پیشِ نظر واپس بھارت آنے سے انکار کردیا تھا۔ لیگ کو مکمل کرنے کی غرض سے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے آئی پی ایل انتظامیہ نے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے اب فرنچائزز کو وقتی متبادل کو...
پاک فوج نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی پر تیز اور یقینی جواب کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، افواج پاکستان نے جو کہا کر دکھایا ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان...
اسلام آ باد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم تشکر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے، مسلح افواج نے بہادر ی سے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا، دن کے...
نئی دہلی / اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 7 مئی کو بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر پر فضائی حملے کیے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان چار روزہ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ تاہم 11 مئی کو اچانک جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا۔ اگرچہ جنگ بندی برقرار ہے اور سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر آ رہے ہیں، مگر دونوں ممالک کی جانب سے کیے گئے مندرجہ ذیل پانچ اقدامات ابھی تک واپس نہیں لیے گئے: 1. آبی معاہدے کی معطلی بھارت نے انڈس واٹر ٹریٹی (سندھ طاس معاہدہ) معطل کر دیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دریاؤں کے پانی کی تقسیم کا ضامن تھا۔ پاکستان نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو ہتھیار نہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام کے لیے نئے مالی سال میں خوشی کی خبر ہے کہ ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ پاورپرچیز پرائس میں78پیسے سے لے کر 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک کمی کا تخمینہ ہے اور اس کے نتیجے میں آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین کو 140ارب سے400 ارب روپے تک ریلیف مل سکتا۔ حکام کے مطابق آئندہ مالی سال میں پاورپرچیز پرائس کا تخمینہ 24.75 سے 26.22 روپے تک فی یونٹ لگایا گیا ہے جب کہ رواں مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس...
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے لئے اسناد کی تصدیق کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق آن لائن ہوگی ، اس حوالے سے انٹر بورڈز کوآرڈنیشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس میں کہا ہے کہ سندھ میں میٹرک اور انٹر سرٹیفکیٹس کی تصدیق کا عمل آن لائن منتقل کیا جا رہا ہے، بورڈ سے سیل بند اسناد کے لفافے ناقابل قبول ہوں گے اور سندھ کےتمام بورڈزکوآئی بی سی سی سے لنک ہونا ہوگا۔ آئی بی سی سی نے ہدایت کی ہے کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کو اس کے پلیٹ فارم سے منسلک کیا جائے تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کی تصدیق کو یقینی بنایا...

وفاقی وزیر مصطفی کمال کا ویکسینز اور ادویات کی مقامی تیاری سطح پر تیاری کو وسعت دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ویکسینز اور ادویات کی مقامی سطح پر تیاری کو وسعت دینے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد درآمدات پر انحصار کم کرنا اور پاکستان کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں "یونیسیف-ڈبلیو ایچ او انڈسٹری کنسلٹیشن برائے ویکسینز اور فارماسیوٹیکلز کی مقامی پیداوار" کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔سید مصطفی کمال نے یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فاضل اور ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی صحت کی دیکھ بھال کی ترقی کے لیے ان...

‘اب کی بار ٹرمپ سرکار مہم چلانے والے مودی خاموش کیوں؟’، بھارت میں ٹرمپ اور مودی کے خلاف غصہ شدت اختیار کرگیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹِم کک سے بھارت میں آئی فونز تیار نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس کے بعد انڈین سوشل میڈیا پر نریندر مودی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ترن گوتم نامی ایکس صارف نے کہا کہ مودی نے ٹرمپ کے لیے سیاسی ریلی نکالی۔ ٹرمپ کے بھارت آنے پر کروڑوں روپے خرچ کیے۔ ان کے لیے ٹیرف کم کیے۔ ان کے لیے جنگ روک دی اوربھکتوں نے ٹرمپ کا مندر تک بنا دیا۔ لیکن ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او سے کہا کہ بھارت میں سرمایہ کاری نہ کریں۔ یہ ہے مودی کی خارجہ پالیسی کی حالت۔ Modi held a political rally for Trump Spend...
مودی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سابق بھارتی فوجی نے دھماکہ خیز انکشافات کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کی تحقیقات سے قبل بھارت پاکستان پر حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ذرائع کے مطابق جعلی پہلگام حملے کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر جس کے باعث مودی پر تنقید کے وار کا آغاز ہوگیا ہے کیوں کہ ایک سابق بھارتی فوج کے اہلکار نے مودی کے فالس فلیگ ڈراموں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ یاد رہے کہ مودی حکومت نے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کا ذمے دار پاکستان کو قرار دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کا آغاز کردیا تھا جس پر پاکستان کی جانب سے معرکہ...

چین کی برازیل سمیت 5 ممالک کے لیے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق یکم جون 2025 سے ہو گا،چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے رسمی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ یکم جون 2025 سے لے کر 31مئی 2026 تک ، چین برازیل، ارجنٹینا، چلی، پیرو اور یوراگوئے سمیت پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق کرے گا۔ مذکورہ پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے وہ افراد جو چین میں کاروبار کرنے ، سیر کرنے ، رشتہ داروں سے ملنے اور افرادی تبادلے کے تحت آئیں گے، وہ ویزا فری پالیسی کے تحت چین کی سرزمین پر 30 روز تک قیام کر سکیں گے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ معیاری کھلے پن پر قائم رہے گا اور غیرممالک کے...
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس کے سربراہ کو ایک جوابی خط میں چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس اور اس کے رکن اداروں کو چین اور ڈنمارک اور چین اور یورپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کو گہرا کرنے میں نئی شراکت داری کرنے کی ترغیب دی۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آپ کے خط سے میں نے چین کے لیے آپ کے گہرے جذبات اور ڈنمارک کی چین میں موجود کمپنیوں کے چین کی ترقی پر اعتماد کو محسوس کیا، میں اس کو سراہتا ہوں۔ چین ماضی، حال، اور مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی، محفوظ اور کامیاب سرمایہ کاری...
اقوام متحدہ کا قیام ہمیں ’جنگ کی لعنت‘ سے بچانے کے لیے کیا گیا تھا اور اس کے دستخط کنندگان نے ’اچھے پڑوسیوں کے طور پر باہم امن کے ساتھ‘ رہنے کا عہد کیا۔ بھارت اور پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں۔ یہ بات سابق چیف آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مؤقر انگریزی اخبار میں شائع اپنے ایک مضمون میں لکھی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مطابق22 اپریل 2025 کو مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا، ہلاک ہونے والوں میں سے 24 ہندو، ایک عیسائی اور ایک مسلمان تھا۔ اس موقع پر موجود سید عادل حسین شاہ نامی شخص اپنی حفاظت کی پروا کیے بغیر حملہ آوروں سے...

او آئی سی ممالک فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں: تہران میں ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا خطاب
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تہران میں اسلامی تعاون محتسب تنظیم (OICOA) کی چوتھی جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، OICOA کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر آصف محمود جاہ (پاکستان کے وفاقی ٹیکس محتسب) نے OIC کے رکن ممالک کے محتسبین سے پرزور اپیل کی کہ وہ فلسطین اور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں اجتماعی طور پر آواز بلند کریں۔ اسلامی ممالک سے آئے ہوئے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے اس بات پر زور دیا کہ محتسب کے ادارے، جہاں بنیادی طور پر عوامی انتظامیہ کے اندر منصفانہ اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ دار ہیں، ان کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے...
تہران/واشنگٹن: ایران نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ تمام اقتصادی پابندیاں ختم کر دے تو تہران نہ صرف جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ترک کرے گا بلکہ اپنا ایٹمی پروگرام ہمیشہ کے لیے روکنے پر بھی آمادہ ہے۔ یہ بیان ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی نے دیا ہے۔ شمخانی نے امریکی میڈیا ’NBC نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران بین الاقوامی معائنہ کاروں کو اجازت دے گا کہ وہ یورینیم کی افزودگی کے عمل کی نگرانی کریں، بشرطیکہ تمام امریکی اقتصادی پابندیاں فوری اور مکمل طور پر اٹھا لی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے کے حق میں نہیں رہا اور صرف شہری مقاصد...
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران پر تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی قسم کی دھمکی یا غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکے گا۔ ایرانی صدر نے امریکی صدر کے حالیہ خلیجی ممالک کے دورے کے دوران دیے گئے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: "کیا آپ ہمیں ڈرانے کے لیے آئے ہیں؟ ہم ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، اور شہادت کی موت ہمارے لیے بستر پر مرنے سے کہیں زیادہ عزیز ہے۔" یاد رہے کہ امریکہ نے حال ہی میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک افراد اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ بدھ کے روز لگائی گئی پابندیاں ان...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے، جس میں جنوبی ایشیا میں حالیہ بحران کے دوران پاکستان سے اظہارِ یکجہتی پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ صدر علیوف کی مستقل حمایت پاکستانی عوام کے ساتھ ان کی گہری محبت اور بھائی چارے کا مظہر ہے۔ انہوں نے آذربائیجان کے عوام کی جانب سے دکھائی گئی حمایت کو دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، پائیدار اور آزمودہ دوستی کا عکاس قرار دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر اتفاق کیا ہے اور وہ علاقائی امن و استحکام کو...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت دوحہ میں بدستور جاری ہے‘ اسرائیل اور حماس پر دباوڈالنے کے لیے اپنے تمام ذرائع استعمال کریں گے تاکہ جنگ کا خاتمہ ہو سکے. محکمہ خارجہ کے ترجمان برائے مشرق وسطی سموئیل وربرگ نے عرب نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ واشنگٹن کے مفاد میں ہے کہ غزہ کی جنگ ختم ہو انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل اور حماس پر دباﺅ ڈالنے کے لیے اپنے تمام ذرائع استعمال کریں گے تاکہ جنگ کا خاتمہ ہو سکے.(جاری ہے) سموئیل وربرگ نے کہا کہ ہمارے دروازے اسرائیل کے لیے کھلے ہیں اور ہم انہیں اپنی...
ایران تمام پابندیوں کے خاتمے کی شرط پر جوہری پروگرام ہمیشہ کیلئے روکنے پر رضامند WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز ایران کے اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر عائد کی گئی تمام اقتصادی پابندیاں ختم کردے تو تہران اپنے ایٹمی پروگرام کو ہمیشہ کے لیے روکنے سمیت متعدد امور پر اتفاق رائے کے لیے تیار ہے۔ اسکائی نیوز کے امریکی شراکت دار این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اعلیٰ سیاسی، فوجی اور جوہری امور کے مشیر علی شمخانی نے یہ انٹرویو ایسے موقع پر دیا ہے، جب ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، اور انہوں نے قطر سے ایران کو جوہری پروگرام...
ذرائع کے مطابق کشمیر کونسل یورپ کے زیراہتمام کانفرنسوں، سیمیناروں اور مباحثوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے تاکہ کشمیری عوام کی آواز موثر طریقے سے عالمی برادری تک پہنچائی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل یورپ نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں اور یورپی حکام اور اہم یورپی شخصیات کے ساتھ اس سلسلے میں تازہ رابطے کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کشمیر کونسل یورپ کے زیراہتمام کانفرنسوں، سیمیناروں اور مباحثوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے تاکہ کشمیری عوام کی آواز موثر طریقے سے عالمی برادری تک پہنچائی جا سکے۔ کونسل کے چیئرمین علی رضا سید نے اعلیٰ یورپی حکام بشمول صدر یورپی کمیشن ارسولا وون در...
اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کہا کہ آپ یہاں کیا ہمیں ڈرانے کے لیے آئے ہیں؟ ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیجی ممالک کے دورے کے دوران تہران پر تنقید کا جواب سامنے آگیا۔ اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کہا کہ آپ یہاں کیا ہمیں ڈرانے کے لیے آئے ہیں؟ ہم غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکیں گے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سوچتا ہے کہ وہ یہاں آکر ہمیں ڈرا سکتا ہے۔ ہمارے لیے شہادت کی موت بستر پر مرنے سے زیادہ پیاری ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مئی 2025ء) ایک اعلیٰ ایرانی اہلکار نے امریکہ کے این بی سی نیوز کو بدھ کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے بدلے امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا کہ تہران کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا، انتہائی افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے کو ختم کرے گا، یورینیم کو صرف نچلی سطح تک افزودہ کرنے پر راضی ہو گا جو شہری استعمال کے لیے درکار ہے، اور بین الاقوامی معائنہ کاروں کو اس عمل کی نگرانی کرنے کی اجازت دے گا۔ ایران جوہری مذاکرات میں...
برطانیہ میں مقیم تقریباً 15 لاکھ سے زائد غیر ملکی شہریوں کو مستقل قیام کے لیے طویل المدتی انتظار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایسے افراد جو سال 2020 سے برطانیہ پہنچے ہیں انہیں لیبر حکومت کے حالیہ کریک ڈاؤن کے تحت غیر معینہ مدت تک رہنے کے لیے مزید پانچ سال انتظار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ غیر ملکی کارکنوں کو مستقل آبادکاری کی درخواست دینے کے لیے طویل انتظار کرنا ہوگا تاہم اس اقدام سے لیبر ایم پیز کو تشویش کا سامنا ہے۔ امیگریشن وائٹ پیپر میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان کے تحت خودکار سیٹلمنٹ اور شہریت کے حقوق پانچ کے بجائے 10 سال بعد دیئے جائیں گے لیکن یہ واضح نہیں کیا...
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے نکیال سیکٹر میں بھارتی گولہ باری کے دوران جان پر کھیل کر مریضوں کو اسپتال پہنچانے والے ایمبولینس ڈرائیور آفتاب اسلم کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا کیا ہے۔ سرکاری اسپتال نکیال کے ڈرائیور آفتاب اسلم نے حالیہ شدید گولہ باری کے دوران اپنی جان کی پروا کیے بغیر مریضوں کو اسپتال منتقل کر کے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ ان کی اس بہادری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے آج نکیال اسپتال کے دورے کے دوران انہیں ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستانی ساختہ جنگی ساز و سامان کے لیے دنیا بھر سے اتنے آرڈرز آ رہے ہیں کہ شاید وہ 2 سال میں بھی پورے نہ ہوں سکیں۔ مزید پڑھیں: پنجاب: اسکولوں میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج بری، نیوی اور ائیر فورس کی قدر دنیا اس لیے کرتی ہے کہ وہ نہ صرف اپنے اپنے شعبے میں قابل ہیں بلکہ انتہائی پروفیشنل بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاک افواج کے بھرپور جوابی حملوں نے دشمن کو شکست فاش سے...
دنیا بھر میں گاڑی کو سڑک پر لانے کے لیے ایک فٹنس سرٹیفیکیٹ درکار ہوتا ہے جو کچھ عرصے بعد گاڑی کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ خراب گاڑی سڑک پر چلنے سے کسی دوسرے کو نقصان نہ پہنچے۔ اس طرح پنجاب حکومت نے اب سے گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے شروع کر دیے ہیں۔ محکمہ انوائرمنٹل فورس نے لاہور کے 9 مقامات پر کیمپ لگائے جہاں گاڑیوں کو چیک کرنے کے بعد انہیں ایک سال تک کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے۔ جو گاڑی فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اترتی، اس کو سڑک پر چلنے سے روکا جا رہا ہے۔ گاڑی کا فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ رکھنے والوں کے خلاف محکمہ کارروائی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منصب صدارت سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بین الاقوامی دورے کے اوپر اس وقت سعودی عرب میں ہیں۔ یہ دورہ جہاں مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی ممالک کے لیے اہم ہیں، وہیں ملحقہ علاقائی تناظر میں بھی اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ اس دورے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ، اقتصادی تعاون اور جغرافیائی سیاست کے حوالے سے اہم اُمور زیر بحث آئے۔ دہشتگردی کے خلاف تعاون اس دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے سعودی سرمایہ کاری فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے تعاون کے ضمن میں پاکستانی کاوشوں کی تعریف کی۔ اُنہوں ایبٹ آباد آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا بھرپور...
کوئٹہ کے ایک امتحانی مرکز میں جب سب طلبا و طالبات اپنے ہاتھوں میں پکڑے قلموں سے خوابوں کو کاغذ پر اتار رہے تھے، وہیں ایک ایسا نوجوان بھی موجود تھا جس کا قلم اس کے پیروں کی انگلیوں میں تھا۔ یہ صرف امتحانی پرچہ حل کرنے کا منظر نہیں تھا، بلکہ حوصلے، عزم اور خودداری کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی تھی۔ خصوصی صلاحیتوں کے حامل رفیع اللہ نے اپنی ہمت سے ثابت کر دیا کہ اگر ارادے سچے ہوں تو جسمانی کمزوریاں کبھی منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ رفیع اللہ کے قلم سے نکلنے والے الفاظ گویا حوصلے کی روشنائی میں ڈوبے ہوئے تھے۔ ہر سطر، ہر لفظ اس کی جدوجہد اور حوصلے کی...
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ اسلام آباد نے جنگ بندی کی درخواست کی تھی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب علاقائی امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی کوششیں کی جا رہی ہیں، یہ بیان غلط معلومات، سیاسی، موقع پرستی اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی پر مبنی ایک خطرناک رحجان کی نمایندگی کر رہا ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے سعودی عرب میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ شاید ہم انھیں تھوڑا سا اکٹھا بھی کرسکتے ہیں، جہاں وہ باہر جا کر ایک ساتھ اچھا کھانا کھائیں، اور مسائل حل کریں۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ خود ایک مسئلہ ہے۔ جنگ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 مئی 2025ء) 'منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورک اپنے راستے اور طریقے متواتر تبدیل کرنے لگے ہیں جن پر قابو پانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جدید خطوط پر تربیت دینا ضروری ہے جبکہ نوعمر افراد کو سکولوں میں آگاہی دے کر منشیات کے مسئلے کی شدت کو بڑی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔'پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کے نمائندے ٹرالز ویسٹر کہتے ہیں کہ منشیات کی سمگلنگ اور دیگر بین الاقوامی جرائم کے درمیان تعلق بڑھ رہا ہے۔ جب منظم جرائم پیشہ گروہ اپنا نیٹ ورک بنا لیتے ہیں اور انہیں اپنی سرگرمیاں محفوظ انداز میں...
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے دارالحکومت مظفرآباد سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی تک پاک فوج سے اظہارِ تشکر و یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت پارٹی کے مرکزی رہنما اور اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کی۔ ریلی میں ممبران اسمبلی سید بازل علی نقوی اور جاوید ایوب سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظفرآباد سے چکوٹھی تک کے سفر میں شرکا وطن سے محبت اور فوج سے عقیدت کے جذبات سے سرشار نظر آئے۔ چکوٹھی پہنچ کر ریلی ایک جلسے میں تبدیل ہوگئی، جہاں مقررین نے آپریشن ’بنیان...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں ذات سے نکل کر ملک کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سے متعلق پٹیشن چل رہی ہیں، میرے پاس...
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بھارت کی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر انہیں اور پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد دی۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل یک جہتی اور حمایت پر صدر الہام علییوف کے ساتھ ساتھ آذربائیجان کے برادرعوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا عکاس ہے۔...

بھارتی جارحیت کے متاثرین کے لیے وفاقی حکومت کی مالی امداد، شہداء کو ایک کروڑ، زخمیوں کو 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے
وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے راج محمد چوہان اور اسلم بٹ شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے فارورڈ کہوٹہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بسنے والے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اور افواج پاکستان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل او سی پر رہنے والوں نے جس جرات اور دلیری سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ امیر مقام نے بتایا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 مئی 2025ء) اقوام متحدہ نے سوڈان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہراتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے جہاں امدادی ضروریات مسلسل بڑھ رہی ہیں اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے۔ادارے کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے تمام متحارب فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت شہریوں اور شہری تنصیبات کو تحفظ دینے اور ضرورت مند لوگوں کو انسانی امداد کی محفوظ، پائیدار اور بلارکاوٹ فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ Tweet URL انہوں نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ ملک میں امدادی اقدامات کے لیے بھرپور تعاون کرے تاکہ مزید...
پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں ذات سے نکل کر ملک کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سے متعلق پٹیشن چل رہی ہیں، میرے پاس عدالتی...
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لیے 5 فیصد میرٹ کو کم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی نے تمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹیوں کے لئے میریٹ میں 5 فیصد کی ایمنسٹی کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق سندھ اور پنجاب میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی خالی نشستوں کے پیش نظر ایک بار کی رعایت دی گئی اور یہ سہولت صرف تعلیمی سال 2024–25 کے لیے دی گئی ہے۔ پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ آئندہ کسی داخلہ سیشن کے لیے مثال نہیں بنے گی اور میرٹ پر ایمنسٹی دینے کا فیصلہ 13 مئی 2025 کو...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے نجی حج اسکیم کے بحران کے حل کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطہ کرکے مسئلے کو حل کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں کہا کہ وزیراعظم نجی حج اسکیم بحران کے حل کے لیے سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی سعودی عرب بھیجی جائے، 67 ہزار پاکستانیوں کے حج کی سعادت سے محروم ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کا حجاج کا مسئلہ حل ہوا، اعلیٰ سطح پر...

بھارت کے اشتعال انگیز بیانات علاقائی امن کے لیے خطرہ؛ وزیر اعظم کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے گفتگو
سٹی 42: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریسں کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسرا ٹیلیفونک رابطہ تھا۔ وزیر اعظم نے کہا بھارت کے اشتعال انگیز بیانات علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بناسکتا ہے Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 وزیر اعظم نے جنوبی ایشیاء کی کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے...
آذربائیجان کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات، بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارک باد دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بھارت کی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر انہیں اور پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد دی۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل یک جہتی اور حمایت پر صدر الہام علییوف کے ساتھ ساتھ آذربائیجان کے برادرعوام کا تہہ دل...
اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لیے 5 فیصد میرٹ کو کم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی نے تمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹیوں کے لئے میریٹ میں 5 فیصد کی ایمنسٹی کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق سندھ اور پنجاب میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی خالی نشستوں کے پیش نظر ایک بار کی رعایت دی گئی اور یہ سہولت صرف تعلیمی سال 2024–25 کے لیے دی گئی ہے۔ پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ آئندہ کسی داخلہ سیشن کے لیے مثال نہیں بنے گی اور میرٹ پر ایمنسٹی دینے کا فیصلہ 13 مئی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھارتی قیادت کے مسلسل اشتعال انگیز بیانات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں جنوبی ایشیا کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسرا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔ وزیر اعظم نے جنوبی ایشیا کی کشیدہ صورت حال کم کرنے کے لیے سیکریٹری جنرل کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہا اور کہا...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریسں کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کی کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے سیکریٹری جنرل کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ سیکریٹری جنرل کی سفارت کاری اور رابطے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا میں امن کے حوالے سے ان کی دلچسپی کا مظہر ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے خطے میں امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرتے ہوئے...

وزیراعظم کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
وزیراعظم کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان یہ تیسرا ٹیلیفونک رابطہ تھا۔ وزیر اعظم نے جنوبی ایشیا کی کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کی سفارت کاری اور رابطے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے تحفظ...
اسلام آباد: آ رٹیفیشل انٹیلیجنس کا ارتقاء نہ صرف مختلف صنعتوں کو متاثر کر رہا ہے بلکہ اس نے سائبر جرائم پیشہ افراد کی حکمت عملی کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔ ایک تشویشناک رجحان سائبر حملوں کو بڑھانے، ان کو بہتر بنانے، مخصوص افراد کو نشانہ بنانے، اور ان حملوں کو پہچاننا تقریباً ناممکن بنانے کے لیے اے آئی کا استعمال ہے۔ کیسپرسکی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، پچھلے 12 مہینوں میں اداروں پر کیے گئے سائبر حملوں کی تعداد میں تقریباً نصف (49 فیصد) اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ عام خطرہ فشنگ حملوں سے آیا۔ اس سے پہلے، فشنگ حملوں کا انحصار ہزاروں لوگوں کو بھیجے جانے والے عام بڑے پیغام پر ہوتا تھا،...
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک چیک پوسٹ پر 100 کے قریب مارٹر اور 80 میزائل گرائے گئے۔سیالکوٹ میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ بہادر جوانوں کی عیادت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ جس بہادری سے ہمارے فوجی جوان لڑے اس کی مثال نہیں ملتی، یہ فوجی جوان اور افسران ہماری آزادی اور زمین کی حفاظت کی ضمانت ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ ملک اور قوم رہتی دنیا تک ان کا احسان نہیں چکا سکتے، 78 سال میں پہلی دفعہ اللّٰہ تعالیٰ نے مکمل فتح عطاء کی۔وزیرِ دفاع نے یہ...
تیل اور گیس کے ذخائردریافت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پرکام شروع،شراکت دار کمپنیوں کو لائسنس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے لیے بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 10 بلاکس سے قدرتی ذخائر کی تلاش کی جائے گی، جن میں سے آٹھ بلاکس بلوچستان میں، جبکہ ایک ایک بلاک پنجاب اور سندھ میں واقع ہے۔ قدرتی ذخائر بلاکس کی ورکنگ تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کو ارسال کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق ان علاقوں میں موجود بلاکس سے کثیر مقدار میں تیل و گیس...
پاکستان نے بھارت کو سیزفائر کے بدلے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی ، امریکہ کی بلواسطہ تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے بالواسطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 10 مئی کو بھارت کے ساتھ سیزفائر کے معاہدے کے لیے کسی قسم کا کوئی وعدہ یا یقین دہانی نہیں کرائی۔ یہ سیزفائر اس وقت طے پایا جب پاکستان نے بھارتی فضائی اڈوں پر حملے کے جواب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔ محکمہ خارجہ نے یہ بھی اشارہ دیا کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے لیے دبا ڈال رہا ہے اور اس کوشش کو جاری رکھے گا۔13 مئی کو پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ...
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی 2025ء ) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیر مقدم کریں گے، جی سی سی خطے میں امن کا خواہاں ہے، غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیتے ہیں۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں گلف سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خلیجی ممالک اور امریکہ کے تعلقات کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ تعلقات مزید بلند سطح تک پہنچیں گے، سربراہی اجلاس خلیجی ممالک اور امریکہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)آ رٹیفیشل انٹیلیجنس کا ارتقاء نہ صرف مختلف صنعتوں کو متاثر کر رہا ہے بلکہ اس نے سائبر جرائم پیشہ افراد کی حکمت عملی کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔ ایک تشویشناک رجحان سائبر حملوں کو بڑھانے، ان کو بہتر بنانے، مخصوص افراد کو نشانہ بنانے، اور ان حملوں کو پہچاننا تقریباً ناممکن بنانے کے لیے اے آئی کا استعمال ہے۔ کیسپرسکی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، پچھلے 12 مہینوں میں اداروں پر کیے گئے سائبر حملوں کی تعداد میں تقریباً نصف (49 فیصد ) اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ عام خطرہ فشنگ حملوں سے آیا۔اس سے پہلے، فشنگ حملوں کا انحصار ہزاروں لوگوں کو بھیجے جانے والے...
مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ اور عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ترک نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے جو خطے میں ڈیڑھ ارب انسانوں کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے پائیدار امن کا خواہاں ہے۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ جموں و کشمیر ہے، جس کا منصفانہ اور پائیدار حل نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیزفائر پر عمل درآمد اہم ہے، لیکن اصل مسئلے...
انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالتوں میں زیرسماعت 9 مئی واقعات کے کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ہفتے میں 4 دن سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں (اے ٹی سیز) نے 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ کی جانب سے 4 ماہ میں ختم کرنے کی ہدایت کے بعد تیز کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے، پی ٹی آئی نے واضح کردیا یہ مقدمات 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے فسادات سے متعلق ہیں۔ جن کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے فوجی تنصیبات...
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے 2012 میں سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس میں “پانچ جہتی” مجموعی خاکہ پیش کیا تھا جو اقتصادی، سیاسی ، ثقافتی ، سماجی اور ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے پانچ اہم شعبوں پر مشتمل ہے۔ اس کی مرکزی اہمیت یہ ہے کہ یک رُخی اقتصادی ترقی کے ماڈل کے بجائے جدیدیت کی تعمیر کو ایک مضبوط اکائی کے طور پر مجموعی لحاظ سے ترتیب دیا جائے۔ “پانچ جہتی” مجموعی خاکہ ایک اونچے درخت کی مانند ہے: معاشی تعمیر اس کی “جڑیں” ہیں؛ سیاسی تعمیر “تنا” ہے؛ ثقافتی تعمیر “شاخیں اور پتے” ہیں؛ سماجی تعمیر “پھل” ہے؛ جبکہ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر “مٹی” ہے۔ مضبوط جڑیں توانا تنے کو جنم دیتی ہیں، گھنے پتے...
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چائنا- سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کرنے والے سی ای ایل اے سی کے شریک چیئرمین کولمبیا اور ہونڈوراس کے وزراء خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس میں بیجنگ اعلامیہ اور مشترکہ ایکشن پلان (2025-2027) جاری کیا گیا، فریقین نے تین سالہ تعاون کے 100 سے زائد منصوبوں پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ، چین نے لاطینی امریکہ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے 20 اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ وانگ ای نے اجلاس میں حاصل ہونے والے اہم اتفاق رائے پر بھی روشنی ڈالی۔پہلا، چائنا- سی ای ایل اے سی...
بیجنگ :امریکی حکومت نے ایک انتظامی حکم نامہ جاری کیا، جس میں 14 مئی سے چین پر عائد کردہ محصولات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا۔چین امریکہ اقتصادی اور تجارت اعلی سطحی مذاکرات کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے،چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے 13مئی کو ایک اعلان جاری کیا ہے جس کے مطابق 14 مئی کی دوپہر 12 بجکر 1 منٹ سے، “امریکہ سے درآمد ہونے والے سامان پر اضافی ٹیرف کی شرح کو 34% سے کم کر کے 10% کر دیا جائے گا، اور 90 دنوں کے لیے امریکہ پر 24% اضافی ٹیرف کی شرح کو معطل کر دیا جائے گا۔ ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کے اعلان” (ٹیرف کمیشن...
دارالعلم امام خوئی نجف اشرف میں خطاب کے دوران حقیقی مجتہدین کی تربیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آیت اللہ جوادی آملی نے فرمایا کہ تقلید معاشرے کے مسائل کا حل نہیں ہے۔ جو شخص اہل ہے، اسے مجتہد بننا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ مفسر قرآن، حوزہ علمیہ قم کے استاد بزرگوار اور مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے نجف اشرف میں دارالعلم امام خوئی میں موجود سینکڑوں اساتذہ، طلباء اور حوزہ علمیہ کے فضلاء کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نجف اشرف کے قدیم اور پُرشکوہ حوزہ علمیہ کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ حوزہ "أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى" کی روشن مثال ہے، شیخ طوسی سے لے کر آیت اللہ خوئی تک،...
کراچی:پاکستان سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کے لیے 10 بلاکس پر بڑے پیمانے پر کام شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں واقع بلاکس سے تیل و گیس کے ذخائر وافر مقدار میں دریافت کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ماڑی انرجیز نے قدرتی ذخائر بلاکس کی ورکنگ تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو ارسال کر دی ہیں۔ خط کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں واقع 8 بلاکس سے ذخائر کی دریافت ہوگی جبکہ پنجاب اور سندھ میں واقع ایک ایک بلاکس سے ذخائر دریافت کیے جائیں گے۔ ماڑی انرجیز کے خط کے مطابق تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے لیے ماری انرجیز، او جی ڈی سی ایل،...
پاکستانی نژاد زمبابوے کھلاڑی سکندر رضا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ میں شرکت کے حوالے سے وضاحت دے دی ہے۔ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں سکندر رضا کا کہنا تھا کہ دونوں ایونٹس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق مجھے کئی جگہ ٹیگ کیا گیا ہے۔ میرے لیے قومی ذمہ داری پہلی ترجیح ہے اور اگر اس کے لیے میرا انتخاب ہوتا ہے تو یہ میں پوری کروں گا۔ یہ بھی پڑھیے: زمبابوے میں دلوں پر راج کرنے والے پاکستانی نژاد کرکٹر سکندر رضا کون ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ میرے اس ایونٹ کے لیے چھٹیاں نہ کرنے کی خبریں درست نہیں۔...
بھارت نے سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز بھارت نے ایک بار پھر مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہوئے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھ یاتریوں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد تقریباً 500 سکھ یاتریوں کے مجوزہ دورہ پاکستان پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے 7 مئی 2025 سے سکھوں کی پاکستان میں آمد پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس پابندی کے تحت بھارت نے نہ صرف مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر یاتریوں کو پاکستان جانے سے روکا بلکہ کرتارپور راہداری کو بھی بند کیے رکھا،...
حکومت جاپان اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی، فیصل آباد (واسا فیصل آباد) کو اسمارٹ واٹر میٹر اور متعلقہ آلات فراہم کرنے کے لیے 510 ملین ین کی گرانٹ امداد فراہم کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد میں کتا مار مہم کے خلاف حکم امتناعی جاری 14 مئی 2025 کو اسلام آباد میں حکومت جاپان اور JICA نے ’اقتصادی اور سماجی ترقی کے پروگرام‘ کے لیے حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ نوٹس کے تبادلے اور گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان کے تیسرے سب سے زیادہ آبادی والے شہر فیصل آباد میں واسا فیصل آباد پانی کی خدمات فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ تاہم مکین پانی کی خاطر خواہ خدمات سے لطف...
چین کے نائب وزیر خا رجہ سن ویڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حصول میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق چین کے نائب وزیر خا رجہ سن ویڈونگ نے چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے ملاقات کی جس دوران چینی نائب وزیر خا رجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

والد کی رہائی کے لیے ہم انسانی حقوق کی علم بردار ہر حکومت سے اپیل کریں گے.عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کی رہائی کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے والد عمران خان کی رہائی کے لیے ہم ہر اس حکومت سے اپیل کریں گے جو آزادی اظہار اور حقیقی جمہوریت کی حامی ہو اس معاملے پر توجہ دینے کے لیے ٹرمپ سے بہتر اور کون ہوسکتا ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹوں نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر پوڈ کاسٹر ماریو نوفل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر ٹرمپ سمیت...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کے بیٹوں کا انٹرویو میں نے دیکھا نہیں، میرے پاس ایک ویڈیو آئی تھی لیکن مجھے کنفرم نہیں ہو رہا تھا کہ وہ اصل ہے یا نہیں، اے آئی کا دور ہے کنفرم ہونے تک تبصرہ مناسب نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کی ویڈیو اصلی ہے یا جعلی اس پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ عمران خان صاحب کے بیٹوں کا انٹرویو میں نے دیکھا نہیں، میرے پاس ایک ویڈیو آئی تھی لیکن مجھے کنفرم نہیں ہو رہا تھا کہ وہ اصل ہے یا نہیں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/J8HgiDmqAi — Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) May 14, 2025 اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا...
پاور ڈویژن نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترمیم کرتے ہوئے شمسی توانائی کی خریداری کے نرخوں کو کم کرنے کے لیے اپنی تجویز اقتصادی رابطہ کمیٹی کو دوبارہ جمع کرائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق، کابینہ ڈویژن نے اس تجویز کو دوبارہ جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 13 مارچ 2025 کو تجویز کی منظوری دی تھی تاہم وفاقی کابینہ نے مشاورت کے حق میں اسے موخر کر دیا، اس شرط کو پورا کرنے کے بعد، کابینہ ڈویژن نے دوبارہ جمع کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ مذکورہ تجویز میں نیٹ میٹرنگ کے معاہدوں کو 5 سال تک محدود کرنے اور بائی بیک کی شرح 27 روپے سے کم کر کے 10 روپے فی یونٹ کرنے کی...
پاکستان اور روس نے گزشتہ روز کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل کے قیام پر اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا ہے۔ یہ معاہدہ روس کے نمائندے ڈینس نذروف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پایا۔ یہ بھی پڑھیں:روس پاکستان کے ساتھ دوستی کے نئے اُفق کی تلاش میں ہے، ویلنٹینا مٹوینکو کا سینیٹ سے تاریخی خطاب ایک نیوز ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’بات چیت کا بنیادی محور پاکستان میں نئی اسٹیل ملز کا قیام تھا‘۔ دونوں فریق کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل کے قیام کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان ممکنہ تعاون کے حوالے سے وسیع بات چیت...
کراچی کے بعد لاہور بھی ڈمپر کی دہشت کا نشانہ بن گیا، اولڈ لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں بے قابو ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار کر 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی کردیے۔ ریسکیو حکام کے مطابق باغبان پورہ کے علاقے میں جی ٹی روڈ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر بے قابو ہو کر دو رکشوں اور ایک موٹر سائیکل پر الٹ گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ متعدد افراد بھاری گاڑی کے نیچے دب گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈمپر و ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکال...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران زخمی ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے زخمی جوانوں کی جرات، بہادری اور عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سپاہیوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے شہدا اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ پوری قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اسپیکر نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے...

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل دونوں ممالک اور جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے: رضوان سعید شیخ
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ترک نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے جو خطے میں ڈیڑھ ارب انسانوں کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے پائیدار امن کا خواہاں ہے۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ جموں و کشمیر ہے، جس کا منصفانہ اور پائیدار حل نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیزفائر پر عمل درآمد اہم ہے، لیکن اصل مسئلے کا حل تلاش کیے بغیر امن کی کوئی کوشش مکمل نہیں ہو سکتی۔ رضوان سعید شیخ نے واضح کیا کہ پاکستان امن میں سب کے مفاد...
اسلام آباد(نیٹ نیوز+نمائندہ خصوصی) پاکستان اور روس کراچی میں نئی سٹیل مل کے قیام پر متفق ہوگئے جبکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس کے نمائندے ڈینس نازروف کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات کا مرکزی موضوع پاکستان میں نئی سٹیل ملز کا قیام تھا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے دونوں فریقین نے پاکستان اور روس کے درمیان کراچی میں نئی سٹیل مل کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی، دونوں ممالک نے اس منصوبے کو آگے بڑھانے اور اس پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ امریکا اور چین کے تجارتی معاہدے کی حتمی تفصیلات پر براہ راست ڈیل کرسکتے ہیں۔ ایئر فورس ون پر کیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو بتایا وہ چینی صدر سے حتمی ڈیل خود کرسکتے ہیں لیکن انہیں یقین نہیں کہ یہ ضروری ہو گا۔ ’ہمارے پاس چین کے ساتھ ایک بہت ہی مضبوط معاہدے کی حدود ہیں لیکن اس معاہدے کا سب سے دلچسپ حصہ چین کو امریکی کاروبار کے لیے کھولنا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 300 ارب ڈالر کے متعدد معاہدوں پر دستخط میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا...
دنیا بھر میں بدھ مت کے ماننے والوں کے لیے ٹیکسلا میں موجود مقدس مقام ’دھرما راجیکا اسٹوپا‘ روحانی منظر کا گواہ بنا جب تھائی لینڈ اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے راہبوں نے یہاں خصوصی عبادات، بھجن خوانی اور دعائیں کیں۔ ان کا مقصد دنیا، خصوصاً جنوبی ایشیا میں امن و ہم آہنگی کے پیغام کو اجاگر کرنا تھا۔ ’دھرما راجیکا اسٹوپا‘ اسٹوپا تیسری صدی قبل مسیح میں تعمیر ہوا، اور اسے وہ مقام سمجھا جاتا ہے جہاں پہلی صدی عیسوی میں عظیم موریہ حکمران اشوک نے جنگ و جدل کو خیر باد کہہ کر بدھ مت کے پیغامِ محبت، رواداری اور بھائی چارے کی تبلیغ کا آغاز کیا۔ پانچویں صدی عیسوی میں یہاں سے امن و برداشت...
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی بحرانوں سے مستقل نجات دلانے اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے برآمدات پر مبنی ترقی ہی واحد قابلِ عمل حکمتِ عملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف صنعت کاروں اور برآمدکنندگان کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس کی قیادت پاکستان بزنس کونسل (PBC) کے سابق چیئرمین شبیر دیوان نے کی۔ یہ ملاقات حکومت کے نجی شعبے اور صنعتی برادری کے ساتھ جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھی، جس کا مقصد آئندہ بجٹ کی تیاری اور معاشی اصلاحات سے متعلق پالیسی سازی میں اسٹیک ہولڈرز کی آرا کو شامل کرنا ہے۔ وزیر خزانہ نے گفتگو کے...
کینیڈا کی سیاست میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی لمحہ سامنے آیا ہے، جہاں رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو ملک کا پہلا پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم مارک کارنی نے انہیں اپنی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے ٹریژری بورڈ کا سربراہ مقرر کیا ہے، جو کہ حکومت کی مالی پالیسیوں اور اخراجات کی نگرانی کے لحاظ سے انتہائی اہم عہدہ سمجھا جاتا ہے۔ شفقت علی نے اوٹاوا میں اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھایا، جہاں گورنر جنرل میری سمولین نے ان سے حلف لیا۔ یہ موقع نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ کینیڈین معاشرے کے لیے بھی تنوع، شمولیت اور اقلیتوں کی نمائندگی کی ایک روشن مثال بن گیا ہے۔ شفقت علی کا تعلق پاکستان...
کے الیکٹرک نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 5 روپے 2 پیسے سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ درخواست میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 6 ارب 79 کروڑ روپے کے ریلیف کا تخمینہ ہے۔ کے الیکٹرک نے ساتھ ہی یہ درخواست بھی کر دی کہ کے الیکٹرک کی پاور پلانٹس کے اسٹارٹ اپ سمیت مختلف مدوں میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی کی رقم زیر التوا ہے جس میں سے نیپرا نے نومبر سے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس میں سے 9 ارب 40 کروڑ روپے الگ کر لئے ہیں اور یہ رقم کراچی کے صارفین کو نومبر سے جنوری تک ملنے والے ریلیف سے...
سعودی عرب میں سیاحت کے وزیر احمد الخطیب کے مطابق، سعودی عرب کو تیزی سے متاثر کن پہاڑوں، بحیرہ احمر کے شاندار جزیروں، اور مہمان نواز ثقافت کے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو 2030 تک سیاحت کو اپنی معیشت میں تیل کی طرح اہم بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ احمد الخطیب نے منگل کو ریاض میں سعودی-امریکی سرمایہ کاری فورم 2025 کے ایک پینل کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ سیاحت کے شعبے نے 2016 میں ویژن 2030 کے آغاز کے بعد سے ایک طویل سفر طے کیا ہے، جس نے تیل پر ملک کا انحصار کم کرنے اور متنوع معیشت بنانے کا منصوبہ تشکیل دیا تھا۔ سعودی-امریکی سرمایہ کاری فورم کے پینل میں...
چند ہفتے قبل بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں ایک ٹریننگ کورس میں گفتگو کے لیے گیا، تو معلوم ہوا کہ وہاں ملازمین کو اس ماہ بھی بس ’چوتھائی تنخواہ‘ ہی دی گئی ہے۔ یہ بحران کسی ایک یونیورسٹی کو ہی درپیش نہیں ہے بلکہ تقریباً تمام یونیورسٹیاں اس کا سامنا کر رہی ہیں۔ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے گرتے ہوئے معیار، وفاقی اور صوبائی سرکاری جامعات میں بدانتظامی کے متعلق سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ 24 اکتوبر 2024ء کو جاری کیا تھا۔ اب چونکہ اس فیصلے کو 6 مہینے سے زائد ہوچکے ہیں، تو دیکھنا چاہیے کہ اس فیصلے پر کتنا عمل درآمد ہوا ہے اور عمل درآمد نہ کرنے کے لیے کون ذمہ دار ہیں؟ سپریم کورٹ کے فیصلے...
پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر بھارت پر کیے گئے کامیاب سائبر حملے کے بعد، ملکی آئی ٹی انڈسٹری کے لیے ایک نئی امید کی کرن نمودار ہوئی ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے ماہرین اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں نہ صرف سائبر دفاع مضبوط ہوگا بلکہ آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کی نئی راہیں بھی کھلیں گی۔ سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹ حبیب اللہ خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت پر کیے گئے کامیاب سائبر حملے کے بعد پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری کو سیزفائر کے بعد 3 اہم فوائد حاصل ہوں گے۔ سب سے پہلے، سائبر سیکیورٹی کے شعبے کی اہمیت...
امریکہ کی نمائندگی نے صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے اور غیر جنگی افراد کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی اقوام متحدہ میں نمائندگی نے منگل کی شام دعویٰ کیا کہ جنگ غزہ کو طویل کرنے کا ذمہ دار حماس ہے، نہ کہ صیہونی حکومت! فارس نیوز کے مطابق، امریکہ کی اقوام متحدہ میں نمائندگی نے منگل کی شام سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر بحث کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حماس نے واشنگٹن، قطر اور مصر کی طرف سے باقی رہ جانے والے گروگانوں کی آزادی کے لیے پیش کردہ متعدد تجاویز کو...
فلسطینی خودمختار انتظامیہ کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران کہا کہ صیہونی حکومت دو ماہ سے غزہ میں کسی بھی چیز کے داخلے کو روک رہی ہے اور اب بھی اسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خودمختار انتظامیہ کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران کہا کہ صیہونی حکومت دو ماہ سے غزہ میں کسی بھی چیز کے داخلے کو روک رہی ہے اور اب بھی اسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ میں فلسطینی خودمختار انتظامیہ کے نمائندے ریاض منصور نے بدھ کی صبح کہا کہ غزہ کے رہائشی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور سلامتی کونسل کو چاہیے کہ امداد پہنچانے کے لیے فوری...
ویب ڈیسک :پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مسترد کردیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مودی کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مکمل طور پر مستردکرتا ہے، دنیا خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوششیں کر رہی ہے، ایسےوقت میں یہ بیان غلط معلومات اور سیاسی مفاد پرستی پر مبنی خطرناک اقدام ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔ ترکی میں کرد علیحدگی پسندی کا خاتمہ، پاکستان کا خیرمقدم ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خود بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان...
بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرناک ہے،اعزازی سفیر برائے سیاحت اٹلی ظہیر الدین ظفر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اٹلی (نامہ نگار)اٹلی کی ہر دل عزیز سیاسی و سماجی شخصیت اعزازی سفیر برائے سیاحت اٹلی ظہیر الدین ظفر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان دنیا میں امن پسند اور طاقتور ملک کے طور پر خود کو منوانے میں کامیاب رہا پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے بہترین جنگی حکمت عملی سے جہاں بھارت کے جنگی جنون کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا وہیں بھرپور جنگی صلاحیت کے جوہر دکھا کر اس تاثر کو بھی مضبوط کیا کہ پاکستان طاقتور ترین ممالک...
انفارمیشن گروپ کے 4افسران کو گریڈ 20سے 21میں ترقی دیدی ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے 4افسران کی ترقیوں کی منظوری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد افسران کی گریڈ 20سے 21میں ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن عمرانہ وزیر ، ڈی جی انفارمیشن سروس اکیڈمی سعید احمد شیخ ، جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹویٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن ثمینہ فرزین شامل ہیں ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی...
جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ منگل کے روز رکن پنجاب اسمبلی سارہ کی جانب سے جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے قرار داد پیش کی گئی۔ قرار کے متن میں صوبے بھر میں جبری مشقت کے خاتمے اور بچوں سے مشقت لینے کے سدباب کے لیے مؤثر قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا۔متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ہر قسم کی جبری مشقت کا مکمل خاتمہ کیا جائے، یہ ایوان اس امر کا اظہار کرتا ہے کہ جبری مشقت اور چائلڈ لیبر نہ صرف آئینِ پاکستان بلکہ عالمی انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ قرارداد...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیل آؤٹ معاہدے کے تحت آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر جلدملنے کی امید ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتےہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا، کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 23 مئی تک جاری رہے گی، ہمارا ہدف امریکا سے کپاس، سویا بین اور ہائیڈرو کاربن کی درآمدات میں اضافہ ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جس کے لیے پاکستان اور آئی...
اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ کی جانب سے ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل میں مستحق اور قابل طلبا و طالبات کے لئے پچیس فیصد مفت تعلیم کا کوٹہ شامل کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں یونیورسٹیز میں طلبا کو مفت تعلیم دینے سے متعلق بل منظور ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو قوانین کی منظوری دے دی گئی، جن میں سے پہلا یونیورسٹیوں میں مفت تعلیم کا پچیس فیصد کوٹہ مستحق طلبا و طالبات کے لئے رکھنے کا قانون منظور کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں گھر کی ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل 2024 اور بین الاقوامی امتحانات بورڈ بل 2024 کی منظوری بھی...
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت ان کے رشتہ داروں، دوستوں اور سہولت کاروں کی بھی جائیدادیں منجمد کی جائیں گی۔ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا فیصلہ صوبائی ایکشن پلان کے تحت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جو چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی سربراہی میں ہوا۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام متعلقہ انتظامیہ اور پولیس کو سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا محکمہ داخلہ کی جانب سے ارسال مراسلے کی کاپی وی نیوز نے حاصل...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر کو ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسروں و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے، ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم کرکے ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے کرپشن کم ہوگی، وزیر خزانہ اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ادارے کے امن کاروں کو مسلح تنازعات اور بحرانوں کا شکار علاقوں میں زندگی اور موت کے درمیان فرق قرار دیتے ہوئے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ قیام امن کی کارروائیوں کے لیے مزید مدد اور تعاون مہیا کریں۔اقوام متحدہ کی امن کاری پر جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلح تنازعات کا شکار علاقوں میں قیام امن کی کارروائیاں کثیرفریقی اقدامات کی طاقت کا اظہار بھی ہیں جن کی بدولت امن کے قیام اور اسے برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ Tweet URL انہوں...
جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے پاک فوج کی قربانیوں اور حالیہ فتح کو وطن عزیز کے لیے قابلِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف ہماری سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ قوم کی امید اور فخر بھی ہے۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی تواضع کی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کی فتح پر جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے جے ڈی سی ہاؤس پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام جے ڈی سی نے معروف ریسٹورنٹ Kababjees اور The...
غیر رجسٹرڈ اور کلون موبائل فونز کے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)غیر رجسٹرڈ اور کلون شدہ موبائل فونز کے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال میں اضافہ ہوگیا، پی ٹی اے نے شہریوں کو غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز کے استعمال سے خبردار کردیا۔تفصیلات کے مطابق غیر رجسٹرڈ موبائل فون کے استعمال کے خلاف پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے آپریشن میں تیزی آگئی جبکہ جعلی، کلون اور جے وی موبائلز کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق غیر رجسٹرڈ موبائل فون قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، غیر رجسٹرڈ موبائل فون قومی سلامتی...